Book Name:Nachaqiyon ka Asbab or Ilaj

بھرا ہوا ہوتاتھا اور ہر مسلمان دوسرے مسلمان بھائی کی عزّت کی حفاظت کرتا تھا، مگر آہ! اب ہر طرف نفرتوں کی دیواریں قائم ہوچکی ہیں۔چُغْلی کی اس تباہ کن بیماری کےسبب گویا کہ اب گھر گھر میدانِ جنگ بنا ہواہے،چنانچہ کَل تک جو ایک دوسرے پر جان نچھاور کرنے  کےدعوے کیا کرتے تھے،جو ایک دوسرے کی عزّت کی حفاظت کرنے والے تھے، جن کی دوستی اور اُن کے اِتِّفاق  واِتِّحاد کی مثالیں دی جاتی تھیں، جنہیں ایک دوسرے کے خلاف ایک لفظ سُننا بھی گوارا نہ تھا، جو ایک دوسرے کےبغیرکھانا تک نہیں کھاتے تھے، جو بُرے وَقْت میں ایک دوسرے کے کام آتے تھے،جو ایک دوسرے کو نیکی کے کاموں کی ترغیبیں دِلایا کرتے تھے،چغل خوری جیسے مَنحوس شیطانی کام کی نَحوست کے سبب اُن کے درمیان نفرتوں کی ایسی مضبوط دیواریں قائم ہوجاتی ہیں کہ پھر وہ ایک دوسرے کو دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتے۔یوں سمجھئے کہ جس طرح آگ(Fire) گھروں،فیکٹریوں،کمپنیوں،گوداموں،جنگلات،گاؤں دیہات اور مختلف چیزوں کو گھنٹوں نہیں بلکہ مِنٹوں میں جَلا کر تباہ و بربادکرڈالتی ہے،اِسی طرح نسلوں،قوموں، گھروں،خاندانوں،اداروں ، تنظیموں اور تحریکوں کا اَمن خراب کرنے اور دلوں میں نفرتوں کا بیج بونے میں اکثر چغل خوری ہی کی تباہ کاریاں نظر آتی ہیں۔

       آئیے!عبرت کے لئے3 فرامینِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ملاحظہ کیجئے:

چغلی کےمتعلق 3فرامینِ مُصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

(1)ارشادفرمایا:غیبت اورچغلی ایمان کواس طرح کاٹ دیتی ہیں جیسےچرواہا درخت کو کاٹ دیتاہے۔ (الترغیب و الترہیب ، کتاب الادب ، رقم: ۴۳۶۲،ج۳،ص ۴۰۵)