Book Name:Nachaqiyon ka Asbab or Ilaj

آئیے! ہم نیت کرتے ہیں کہ کبھی بھی گالی گلوچ میں مبتلا نہیں ہوں گے۔

میں جھوٹ نہ بولوں کبھی گالی نہ نکالوں

اللہ مرض سے تُو گناہوں کے شفا دے

(وسائل بخشش مرمم،ص۱۱۵)

مجلس”اِزدِیادِ حُبّ“

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا کہ گالی گلوچ کرنا مسلمانوں کو زیب نہیں دیتا، لہٰذامسلمانوں کو اس طرح کے بُرے کاموں سے خود بھی بچنا چاہئے اور دوسروں کو بھی بچنے کی ترغیب دلانی چاہئے،تاکہ مسلمانوں میں محبت و الفت کا پودا پروان چڑھے اور نفرت کا منحوس سایہ ختم ہوجائے۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی مسلمانوں کو بُرائیوں سے بچانے،نیک بنانے،بچھڑے ہوؤں کو آپس میں مِلانے،رُوٹھوں کومنانے اور انہیں مُتَّحِد رکھنےکے لئے ہر وَقْت کوشاں ہے۔جس کی ایک واضِح جھلک عاشقانِ رسول کی مدنی تحریکدعوتِ اسلامی کے تحت قائم”مجلس اِزْدِیادِ حُبّ“بھی ہے۔ ”مَدَنی انعام نمبر55 “کو باقاعدہ تنظیمی طور پر عَمَلی جامہ پہناتے ہوئے وہ پُرانے اسلامی بھائی جو پہلے آتے تھے مگر اب نہیں آتے اُنہیں مَدَنی ماحول میں فَعال کرکے”مسجد بھرو تحریک“میں شامل کرنا،اُن سے پیشگی وَقْت لے کر اِنْفِرادی طور پر دُکان،گھر یا دفتر جاکر ملاقات کرنا،اُنہیں سُنّتوں بھرے اِجتماعات و مَدَنی مذاکروں میں آنے کا ذہن دینا اور مشکلات میں مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ کی ترکیب کرنا وغیرہ اِس مجلس کے مقاصِد میں شامل ہے۔اللہ کریم”مجلس اِزدِیادِ حُبّ“ کو مزید ترقیاں عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ