Book Name:Nachaqiyon ka Asbab or Ilaj

٭غیبت نیکیاں جَلا دیتی ہے۔٭غیبت کرنے والا توبہ کر بھی لے تب بھی سب سے آخِرمیں جنَّت میں داخِل ہوگا۔٭غیبت کرنے والا قیامت میں کتّے کی شکل میں اُٹھے گا۔٭غیبت کرنے والا دوزخ کا بندر ہو گا۔٭غیبت کرنے والے کو دوزخ میں خود اپنا ہی گوشت کھانا پڑے گا۔اور٭قرآنِ کریم میں غیبت کرنے کو مُردہ بھائی کا گوشت کھانے کے مترادف قرار دیا گیا ہے، چنانچہ

 پارہ 26سُوْرَۃُ الْحُجُرَات کی آیت نمبر 12 میں اللہ کریم کا فرمانِ عبرت نشان ہے :

وَ لَا یَغْتَبْ بَّعْضُكُمْ بَعْضًاؕ-اَیُحِبُّ اَحَدُكُمْ اَنْ یَّاْكُلَ لَحْمَ اَخِیْهِ مَیْتًا فَكَرِهْتُمُوْهُؕ   (پ۲۶،الحجرات:۱۲)

ترجَمۂ کنزالایمان:اور ایک دوسرے کی غیبت نہ کرو، کیا تم میں کوئی پسند رکھے گا کہ اپنے مرے بھائی کا گوشت کھائے تو یہ تمہیں گوارا نہ ہو گا۔

مجھے غیبت و چغلی و بدگمانی

کی آفات سے تُوبچا یاالٰہی

(وسائل بخشش مرمم،ص۱۰۱)

غیبت کے خلاف جنگ ۔۔۔۔۔۔جاری رہے گی۔اِنْ شَآءَ اللہ

نہ غیبت کریں گے نہ سنیں گے۔اِنْ شَآءَ اللہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

صلح کرلیجئے

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ہم نے ناچاقیوں کے اسباب اور ان کی تباہ کاریوں کے بارے میں سُنا،اللہ کرےکہ ہم غصّہ،جھوٹ ،غیبت،چغلی گالی گلوچ وغیرہ ترک کریں