Book Name:Nachaqiyon ka Asbab or Ilaj

ہے۔(تفسیر روح البیان، پ۲۲، الاحزاب، تحت الایۃ:۳۵، ۷/۱۷۵)

آئیے! ہم نیت کرتے ہیں کہ  آئندہ جھوٹ سے بچیں گے اور ہمیشہ سچ بولنے کی کوشش کریں گے۔

غیبت سے اور تہمت و چغلی سے دُور رکھ

خُوگر تُو سچ کا دے بنا یا ربِّ مصطفٰے

 (وسائلِ بخشش مرمم،ص۱۳۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

گھر درس والے مدنی انعام کی ترغیب

سُبْحٰنَ اللہ!سُنا آپ نے!سچ بولنے والے  کو سچ بولنے کی کیسی کیسی برکتیں نصیب ہوتی ہیں،لہٰذا جھوٹ سے ہمیشہ بچتے رہئےا ور سچ کا دامن مضبوطی سے تھام لیجئے،اس کی برکت سے معاشرے سے ناچاقیوں کا خاتمہ اور اتفاق  واتحادکا فیضان عام ہوجائےگا۔یاد رہے!جس طرح گھر سے باہر ناچاقیوں کا علاج ہونا ضروری ہے،اسی طرح گھر  کے اندر بھی اگر ناچاقی کا اندھیرا ہوجائے تو اس کو بھی روشنی میں تبدیل کرنا بہت ضروری ہے۔گھر کے اندر ناچاقی کو ختم کرنے،گھر میں اتفاق و اتحاد کی فضا قائم رکھنے اور مدنی ماحول بنانے کا ایک مؤثر ترین ذریعہ” گھر  درس“ بھی ہے۔” گھر  درس“وہ مدنی انعام ہے جس کی ترغیب امیراہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی نے72مدنی انعامات میں اِرشاد فرمائی ہے،چنانچہ

مدنی انعام نمبر12ہے:کیا آج آپ نے فیضانِِِ سُنَّت سے دو درس(مسجد،گھر،دکان،بازار وغیرہ جہاں سہولت ہو)دئیے یا سنے؟(دو میں سے گھر کا ایک درس ضروری ہے)