Book Name:Nachaqiyon ka Asbab or Ilaj

دشمنی ڈلوا دے۔

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!بَیان  کردہ آیاتِ کریمہ کو سامنے رکھتے ہوئے اگر ہم اپنے معاشَرے پر نظر دوڑائیں تو ہم دیکھتے ہیں  کہ آج شیطان اپنے اِس وار میں کامیاب ہورہا ہے،مثلاً کہیں خاندان کے چھوٹا بڑا ہونے پر جھگڑا ہورہا ہے توکہیں اپنی قوم کی بے جا طرفداری کی وجہ سے ایک دوسرے سے اُلجھے ہوئے ہیں، کہیں اِدارے والوں سےگالَم گلوچ کا سلسلہ ہے تو کہیں اَساتِذہ وطَلَبہ میں ٹھنی ہوئی ہے،کہیں میاں بیوی کےدرمیان جھگڑا زور پکڑتا جارہا ہے توکہیں ساس بہو میں اَن بَن ہے،کہیں دکاندار و کاروباری حصّے دار آپس میں دست وگریباں ہیں توکہیں مالک مکان وکرائےداروں میں ہاتھاپائی ہورہی ہے،کہیں کنڈیکٹراور سُواریوں میں لڑائی جھگڑا ہورہاہےتو کہیں ٹھیہ لگانے والوں میں تَلَخ  کلامی ہورہی ہے،کہیں ڈاکٹر و مریض ایک دُوسرے سے بے صبری کا مظاہرہ کررہے ہیں توکہیں ٹھیکیدار وملازمین آپس میں گتھم گُتھاہیں،کہیں پڑوسی ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہیں تو کہیں رشتے  داروں میں خانہ جنگی کا ماحول گرم ہے،کہیں امام  و مقتدیوں میں دُوریاں بڑھتی جارہی ہیں تو کہیں مسجد کمیٹی اور نمازی حضرات آپس میں راضی نہیں ہیں،کہیں جان قربان کرنے کے دعوے کرنے والے دوستوں (Friends) میں ناچاقیوں کا سلسلہ ہے تو کہیں پورا گھر ہی گویا میدانِ جنگ  کا تصور پیش کررہا ہے۔ اگر ہم رسولِ اکرم،نورِ مجسمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے فَرامین  پرعمل پیرا ہوتے تو آج ہمارے مُعاشرے میں ناچاقیوں کی بھرمار نہ ہوتی اور ہر طرف  الفت و بھائی چارے کے نظارے ہوتے۔

آئیے!لڑائی جھگڑوں کی تباہ کاریوںپر مُشْتَمِل چار(4)فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنئے اور عبرت کے مَدَنی پھول چنئے: