Book Name:Nachaqiyon ka Asbab or Ilaj

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اَوس و خزرج کی اس داستان سے دو مدنی پھول حاصل ہوتے ہیں۔

ایک مدنی پھول تو یہ ملا کہ جب بھی کہیں لڑائی جھگڑے کی آگ سلگنے لگے تو ایک سچے اوراچھے مسلمان کا کام ہے  کہ اپنے کریم آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے لڑائی جھگڑے کی آگ کو بجھانے کی کوشش کرے۔ جبکہ صلح صفائی کے نام پر اِدھر کی اُدھر اور اُدھر کی اِدھر لگانا، ساتھ میں مرچ مصالحہ بھی شامل کر دینا، باہمی تنازع کو مزید ہوا دینااور لڑائی جھگڑے کا طلبگار رہنا ،یہ شیطان اور اس کے ساتھیوں کا طریقہ  ہے۔

دوسرا مدنی پھول یہ بھی حاصل ہوا کہ لڑائی جھگڑا امن کی فضا کو خراب کرنے کےساتھ ساتھ فریقین کو کمزور کرتا اور انہیں معاشی اور معاشرتی خسارے میں مبتلا کر دیتا ہے۔ جیسا کہ اَوس و خزرج کے قبائل جب جنگ لڑتے تو ان کا مال بھی ضائع ہوتا، جانیں بھی ضائع ہوجاتیں جبکہ ہاتھ کچھ نہ آتا، بلکہ اُلٹا یہ بے حد کمزور ہوجاتے۔  لڑائی جھگڑے کے انہی نقصانات کے پیشِ نظر کہا جاتا ہے کہ لڑائی جھگڑا شیطانی کام ہے۔ شیطان ہی اس کوشش میں رہتا ہے کہ کسی طرح لڑائی جھگڑے کی آگ کو سلگا دے، چنانچہ شیطان کےاِس خطرناک وار سےخَبردار کرتے ہوئےپارہ15سُورۂ بَنی اِسرائیل کی آیت نمبر 53میں اللہ کریم اِرْشاد فرماتا ہے:

اِنَّ الشَّیْطٰنَ یَنْزَغُ بَیْنَهُمْؕ-اِنَّ الشَّیْطٰنَ كَانَ لِلْاِنْسَانِ عَدُوًّا مُّبِیْنًا(۵۳)       

تَرْجَمَۂ کنز الایمان:بے شک شیطان اُن کے آپس میں فَساد ڈال دیتا ہے بیشک شیطان آدمی کا کُھلا دشمن ہے۔

 اِسی طرح پارہ7سُوْرَۂ مائِدَہکی آیت نمبر91میں ارشادِ رحمٰن ہے:

اِنَّمَا یُرِیْدُ الشَّیْطٰنُ اَنْ یُّوْقِعَ بَیْنَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَ الْبَغْضَآءَ  (پ۷،المائدۃ:۹۱)      

تَرْجَمَۂ کنز الایمان:شیطان یہی چاہتا ہے کہ تم میں بَیراور