Book Name:Mahabbat-e-Madina

المساجد الخ،با ب لزوم المساجد الخ،۱/ ۴۳۸، حدیث:۸۰۰)

آئیے!بطورِ ترغیب مَدَنی قافِلے کی ایک مَدَنی بہار سُنتے ہیں،چنانچہ

ٹانگوں کے درد سے نجات مل گئی

            زم زم نگر حیدرآباد (باب الاسلام سندھ) کے اسلامی بھائی کی ٹانگوں میں شدید درد (Pain)رہتا تھا کہ اُٹھنابیٹھنا مشکل  ہو گیا تھا۔ اس درد سے نجات پانے کیلئے  انہوں نے بہت رقم خرچ کی۔ باب الاسلام سندھ کے علاوہ پنجاب کےکئی ڈاکٹروں سے بھی علاج کروایا مگر کچھ افاقہ  نہ ہوا ۔ایک مرتبہ دعوتِ اسلامی سے وابستہ ایک اسلامی بھائی سے ان کی ملاقات ہوئی، دورانِ گفتگواس نے  اسلامی بھائی سے اپنی تکلیف  کا اظہار کیا تو انہوں نے شفقت بھرے انداز میں انفرادی کوشش کی اور انہیں مدنی قافلے میں سفر کی برکات بتاتے ہوئے کہا کہ آپ نےاتنا علاج کروایا ہے،اگر چاہیں تو ایک کوشش یہ بھی کرکےدیکھیں، ان اسلامی بھائی کی یہ باتیں ان کے دل پراثر کرگئیں اور وہ 3 دن کےمدنی قافلے کے لئے تیار ہو گئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!جب انہوں نے مدنی قافلے میں سفرکیا تو وہاں رو رو کر اپنی بیماری سے شفا کیلئے اللہ پاک کی بارگاہ میں دعا کی، ان کی دعا قبول  ہوئی اور مدنی قافلے کی برکت سے انہیں  درد سے نجات مل گئی۔

گرچہ بیماریاں، ہوں کہیں پتھریاں                           پاؤ گے صحّتیں ، قافِلے میں چلو

ہے شفا ہی شفا، مرحبا! مرحبا!                                   آکے خود دیکھ لیں، قافِلے میں چلو

دُور بیماریاں اور پریشانیاں                                       ہوں گی بس چل پڑیں، قافِلے میں چلو

سُن لے عطاّرؔ کی، اپنے غمخوار کی                               یہ ندا ’’سب چلیں‘‘! قافِلے میں چلو

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۶۷۳تا۶۷۵)