Mahabbat-e-Madina

Book Name:Mahabbat-e-Madina

ہو جائیں مولا مسجِدیں آباد سب کی سب

سب کو نَمازی دے بنا یا ربِّ مصطَفٰے

(وسائل بخشش مرمم،ص۱۳۱)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب!                                       صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارےاسلامی  بھائیو!بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت،چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتا ہوں۔تاجدارِ رسالت،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللہُ   عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

آئیے!شیخِ طریقت،امیرِاہلسنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے ’’وضو كا طریقہ‘‘سے پانی میں اِسراف(یعنی پانی کو ضائع کرنے) سے بچنے کے مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔

پانی میں اِسراف سے بچنے کے مدنی پھول

       ٭آج تک جتنا بھی ناجائز اِسراف(یعنی پانی کوضائع) کیا ہے ،اُس سے توبہ کرکے آیندہ بچنے کی بھرپور کوشش شروع کیجئے ۔٭غور وفکر کیجئے کہ ایسی صورت مُتعیَّن(یعنی مقرَّر) ہوجائے کہ وُضو اور غسل بھی سنّت کے مطابِق ہو اور پانی بھی کم سے کم خرچ ہو ۔اپنے آپ کو ڈرائیے کہ قِیامت میں ایک ایک ذرّے اور قطرے قطرے کا حساب ہوناہے ۔ ٭ وُضو کرتے وقت نل احتِیاط سے کھولئے ،دَورانِ وُضو مُمکنہ صورت میں ایک ہاتھ نل کے دستے پر رکھئے اور ضَرورت پوری ہونے پر بار بار نل بند کرتے


 

 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،الفصل الثانی،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵