Book Name:Mahabbat-e-Madina

موضوع ہوگا”ناچاقیوں کا علاج“۔جس میں آیات و احادیثِ کریمہ کی روشنی میں حاصل ہونے والے مدنی پھول،لڑائی جھگڑے کے نقصانات ،ناچاقیوں کے اسباب،ان کی تباہ کاریاں اور ان کا حل بھی سننے کی سعادت حاصل کریں گے ، بُزُرگوں کے واقعات اوردیگر بہت سے مدنی پھول بیان کئے جائیں گے، لہٰذا!آئندہ جمعرات بھی اجتماع میں حاضری کی نیّت کیجئے،نہ صرف خود آنے کی بلکہ اِنفرادی کوشش کرکے دُوسروں کو بھی ساتھ لانے کی نیّت کیجئے اور ہاتھ اُٹھا کر زور سے کہیے:اِنْ شَآءَ اللہ

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاجتماع میں

پڑھےجانے والے 6دُرودِ پاک اور  2دُعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شخص ہر شبِ جُمعہ(جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات) اِس دُرُود شریف کو پابندی سےکم ازکم ایک مرتبہ پڑھےگامَوْت کےوَقْت سرکارِمدینہصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتےوَقْت بھی،یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اُسے قَبْر میں اپنے رَحْمت بھرے ہاتھوں سے اُتار رہے ہیں۔([1])

(2)تمام گُناہ مُعاف


 

 



[1] افضل الصلوات علی سید السادات، الصلاۃ السادسۃ والخمسون،ص۱۵۱ملخصًا