Book Name:Mahabbat-e-Madina

برکتیں ہیں وہیں ایک برکت یہ بھی ہے کہ یہ مدنی ماحول غمِ مدینہ عطا کرتا ہے، مدینے کے غم میں رونا، تڑپنا اور اس میں آنسو بہانا یہ بھی اسی مدنی  ماحول  کی خصوصیات میں سے ہے، کئی اسلامی بھائی جو پہلے لندن اور پیرس کے سپنے دیکھا کرتے تھے، جو رنگین ماحول اور رنگین فضاؤں کے تصور میں مست رہتے تھے ،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اسی مدنی ماحول نےا نہیں مدینے کی خوشبودار فضاؤں کی محبت عطا کی ہے اور آج وہ لندن، پیرس اور نیویارک کو چھوڑ کر دیارِ حبیب کے جلووں میں گم رہتے ہیں۔ ہم سب بھی اسی مدنی ماحول سے وابستہ رہیں اور ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے بن جائیں۔یہ 12مدنی کام کرنے کی برکت سے بھی محبتِ مدینہ میں اِضافہ ہوگا، 12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی قافلہ“بھی ہے۔

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی قافلہ“

       اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مَدَنی قافِلوں کی بَرَکت سے نہ جانے کتنے لوگوں کی زندگیوں میں  مَدَنی انقلاب برپا ہوچکا ہے۔٭مَدَنی قافِلے میں سفر کرنے سے نیک لوگوں کی صحبت مُیَسَّر آتی ہے۔٭مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے مسجد میں نَفْلی اِعتکاف کرنے کی سعادت مل سکتی  ہے۔٭مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے بے نمازیوں کو نمازوں کی اَہَمِّیَّت معلوم ہو سکتی  ہے۔ ٭مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے بہت سے دِینی مسائل سیکھنے کی سعادت ملتی ہے۔٭ مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے مسجدوں میں ذِکْر و اَذکار،دَرْس و بَیانات کا سِلْسِلہ جاری رہتا ہے۔٭مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے مسجدیں آباد ہوتی ہیں۔٭مساجدکو آباد کرنے کی تو کیا ہی بات ہے!حدیثِ پاک میں ہے:جب کوئی بندہ ذِکْر ونماز کے لئے مسجد کو ٹھکانا بنالیتا ہے تو اللہ پاک اُس سے ایسے خوش ہوتا ہے، جیسے لوگ اپنے گمشدہ شخص کی اپنے ہاں آمد پر خوش ہوتے ہیں۔(ابن ماجہ،کتا ب