Book Name:Jahannam Ki Sazaaen

الٰہی! جَہَنَّم سے آزاد کر دے

میں فِردَوس میں داخِلہ مانگتا ہوں

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!غور کیجئے! کتنے عبرت ناک مناظر ہوں گے، آج اگر کوئی حادثے میں زخمی ہو  جائے ، اس کے جسم کی ہڈیاں ٹوٹ جائیں، کھال پھٹ جائے، زخموں سے خون نکلنے لگے، وہ چیخنے اور چِلّانے لگے، دنیا میں پیش آنے والے ایسے مناظر بھی دیکھے نہیں جاتے، سوچئے کہ جس کے ساتھ یہ سب گزر رہا ہو، اس پر کیابِیت رہی ہوگی۔ یہ تو دنیا کی بات ہے جہنم کے عذابات کا تو اس دنیا کی بڑی سے بڑی تکلیف سے بھی کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ اللہ پاک ہمیں دنیا میں بھی اور کل آخرت میں بھی ہر طرح کی تکلیفوں اور عذابات سے نجات عطا فرمائے۔

آئیے! مل کر جہنم سے آزادی اور شبِ قدر کی دعا کرتے ہیں:اَللّٰھُمَّ اَجِرۡنِیۡ مِنَ النَّار اے اللہ! مجھے(جہنّم کی) آگ سے نجات عطا فرما۔

اَللّٰھُمَّ  اِنَّکَ عَفُوٌّتُحِبُّ الْعَفْوَفَاعْفُ عَنَّااے اللہ!بے شک تو معاف کرنے والا ہے ،معاف کرنے کو پسند کرتا ہے ،پس ہمیں معاف فرما دے۔

ہمارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہمیں سکھانے کےلیے کَثرَت کے ساتھ جَہنَّم کے عَذاب سے پَناہ مانگتے تھے۔(مسلم، کتاب المساجد، باب ما یستعاذ منہ في الصلاۃ، ص۲۳۴، حدیث: ۱۳۳  ، بہارِ شریعت،۱/۱۶۳)    

احادیثِ طیبہ میں بیان شدہ عذابات