Book Name:Jahannam Ki Sazaaen

فضائل اوراس رات میں عبادت کرنے والوں کیلئے انعاماتِ خداوندی بہت زیادہ ہیں،اللہپاک اس رات  اپنے بندوں پر رحمتِ الٰہی  کی خوب  بارش برساتااور گناہگاروں کی  بخشش و مغفرت  فرماکر انہیں جہنم سے رہائی عطافرماتاہے، مگر کچھ ایسے بدنصیب بھی ہیں جو  اس مقدَّس رات میں بھی بخشش و مغفرت سے محروم  رہتےہیں ،چنانچہ

فرشتے جھنڈے لے کر اُترتے ہیں

     حضرتِ سیدناعبدُاللہابن عباسرَضِیَ   اللّٰہُ عَنْہُمافرماتےہیں کہ حضورنبیِ کریم،روفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایاکہ جب شبِ قدرآتی ہےتواللہ پاک کےحکم سےحضرتِ جبرِیل عَلَیْہِ السَّلَام سبزجھنڈالئےفرشتوں کی بہت بڑی فوج کےساتھ زمین پرتشریف لاتےہیں اوراس جھنڈےکو کعبۂ معظمہ پر لہرادیتے ہیں،حضرتِ جبرِیل  عَلَیْہِ السَّلَام  کےسو(100)بازو ہیں،جن میں سے دوبازو صرف اِسی رات کھولتےہیں،وہ بازو مشرق ومغرب میں پھیل جاتےہیں،پھرحضرتِ جبرِیل عَلَیْہِ السَّلَام  فرشتوں کوحکم دیتے ہیں کہ جوکوئی مسلمان آج رات قیام،نمازیا ذِکْرُاللہ میں مشغول ہے،اُس سے سلام ومصافحہ کرو،ان کی دعاؤں پرآمین بھی کہو حتّٰی کہ  طلوعِ فجر تک یہ سِلسلہ رہتاہے،صبح ہونے پرحضرتِ جبرِیل عَلَیْہِ السَّلَام  فرشتوں کو واپسی کاحکم صادرفرماتےہیں،فرشتےعرض کرتے ہیں،اے جبرِیل!اللہ پاک کےپیارےحبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی اُمَّت کے مومنوں کی حاجات کے بارےمیں کیا کِیا؟حضرتِ جبرِیل عَلَیْہِ السَّلام فرماتے ہیں،اللہپاک نےان لوگوں پرخُصوصی نَظرِکرم فرمائی اور چار قسم کےلوگوں کےعلاوہ تمام لوگوں کومعاف فرمادیا،صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  نےعرض کی:یارسولَاللہصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!وہ چار(4)قسم کے لوگ کون سےہیں؟ ارشادفرمایا:(1) شراب