Book Name:Jahannam Ki Sazaaen

روزے کے فرائض و واجبات  سیکھنے کو ملتے ہیں ،لہٰذا ہمت کیجئے اور چاند رات  سے سفر کرنے والے خوش نصیب عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلوں کے لئے ابھی سے نیت کرلیجئے، اپنے ذمہ داران سے رابطہ کیجئے اور  مدنی قافلے کے لئے اپنا نام لکھوادیجئے بلکہ ممکن ہو تو ہاتھوں ہاتھ سفری اخراجات بھی جمع کروادیجئے۔ اللہ کریم ہمیں چاند رات کومدنی قافلے میں سفر کرنے کی سعادت نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مدنی انعام نمبر 38 کی ترغیب:

       پىارے پىارے اسلامى بھائىو!باطنی گناہوں سے بچنے کی ترغیب  اورجذبہ پانے کے لئےعاشقانِ رسول کی مدنی تحریک  دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ((Associate ہوجایئے اورجس سے جتنا بن پڑے،اپنی دِیگرمصروفیات میں سے کچھ نہ کچھ وقت مدنی کاموں کے لئے ضرورنکالئے،ان مدنی کاموں میں شمولیت کی برکت سے ہم گناہوں سے بچے رہیں گے،آخرت کے لیے نیکیوں کا ذخیرہ جمع ہوتارہے گا،نیکی کی دعوت دینے والے  خوش نصیبوں میں ہمارا شُمار ہوگا، اچھی صحبت مُیسّر آئے گی۔مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر مدنی انعامات پر عمل کرنے والے بن جائیے۔٭اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مَدَنی اِنعامات،عمل کا جذبہ بڑھانے اور گناہوں سے پیچھا چُھڑانے کا بہترین نُسْخَہ ہیں،٭ مَدَنی اِنعامات پر عمل کرنے والوں سے اَمیرِ اَہلسُنّت،بانیِ دعوتِ اسلامیدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   بہت خوش ہوتے اور اُنہیں دُعاؤں سے نوازتے ہیں٭ مَدَنی اِنعامات پر عمل کی بَرَکت سے خَوْفِ خُدا و عشقِ مُصْطَفٰے کی لازوال دَوْلت ہاتھ آتی ہے٭مَدَنی اِنعامات کا یہ عظیم تحفہGift))بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ