Book Name:Jahannam Ki Sazaaen

غیبت کرنا گناہِ کبیرہ ،قطعی حرام اورجہنم میں لے جانے والا کام ہے،غیبت کرنے والوں کے لئے جہنم میں درد ناک عذابات ہوں گے ،چنانچہ

آگ اور پانی کے درمیان دوڑتا ہوگا

       حضور نبیِّ کریم، رء ُوفٌ رَّحیمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا:چار طرح کےجہنَّمی جوکہ حَمِيم اور جَحِيم(یعنی کھولتے پانی اور آگ )کےدرمیان بھاگتے پھرتے وَیل وثُبُور (یعنی ہلاکت)مانگتے ہوں گے۔ ان میں سےایک شخص وہ ہوگا کہ جو اپنا گوشت کھاتا ہوگا ۔جہنَّمی کہیں گے:اس بد بخت کو کیا ہوا ہماری تکلیف میں اِضافہ کئےدیتا ہے؟ کہا جائے گا:یہ''بدبخت ''لوگوں کا گوشت کھاتا(یعنی غیبت کرتا)اور چغلی کرتا تھا ۔(ذم الغیبۃ لابن ابی الدنیا، ص۸۹ ،حدیث: ۴۹) 

غیبت کی تباہ کاریاں

       آئیے !غیبت کی چند تباہ کاریاں سُنتے ہیں اور غیبت سے بچنے کی سچی پکی نیت کرتے ہیں:چنانچہ

٭غیبت کرنےوالےکوجہنَّم میں مُردار کھانا پڑے گا۔٭غیبت مُردہ بھائی کا گوشت کھانے کے مُترادِف ہے۔٭غیبت کرنے والا عذابِ قبر میں گرفتار ہو گا۔٭غیبت کرنے والےجہنم میں تانبے کے ناخنوں سے اپنے چہرے اور سینے کو بار بار چِھیل رہے ہوں گے۔٭غیبت کرنے والے کو اُس کے پہلوؤں سے گوشت کاٹ کاٹ کر کِھلایا جا ئےگا۔٭غیبت کرنے والے قیامت میں کتّے کی شکل میں اٹھیں گے۔٭غیبت کرنے والے جہنَّم کے بندر ہو ں گے۔٭غیبت کرنے والے جہنَّم کے کھولتے ہوئے پانی اور آگ کےدرمیان موت مانگتےدوڑرہےہوں گےاورجہنَّمی ان سے بیزارہوں گے۔ ٭غیبت کرنے والے سب سے پہلے جہنَّم میں جائیں گے۔