Book Name:Jahannam Ki Sazaaen

     آئیے! مل کر جہنم سے آزادی اور شبِ قدر کی دعا کرتے ہیں:اَللّٰھُمَّ اَجِرۡنِیۡ مِنَ النَّار اے اللہ! مجھے(جہنّم کی) آگ سے نجات عطا فرما۔

اَللّٰھُمَّ  اِنَّکَ عَفُوٌّتُحِبُّ الْعَفْوَفَاعْفُ عَنَّااے اللہ!بے شک تو معاف کرنے والا ہے ،معاف کرنے کو پسند کرتا ہے ،پس ہمیں معاف فرما دے۔

الٰہی! جَہَنَّم سے آزاد کر دے

میں فِردَوس میں داخِلہ مانگتا ہوں

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمّد

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب!                                       صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

چاند رات کے مدنی قافلوں کی ترغیب

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ماہِ رمضان اب چند دنوں کا مہمان رہ گیا ہے اور عنقریب ہم سے رخصت ہونے والا ہے ۔پھر اِنْ شَآءَ اللہ عیدِ سعید کی آمد آمد ہوگی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ہر سال اعتکاف کرنے والے کثیر اسلامی بھائی اور دیگر عاشقانِ رسول”اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش “کے مقدس جذبے سے سرشار ہوکر چاند رات کو12ماہ،1ماہ،12دن یا3 دن کے لیے مدنی قافلوں کے مسافر  بنتے ہیں،لہٰذا ہمت کیجئے اور چاند رات  سے سفر کرنے والے خوش نصیب عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلوں کے لئے ابھی سے نیت کرلیجئے، اپنے ذمہ داران سے رابطہ کیجئے اور  مدنی قافلے کے لئے اپنا نام لکھوادیجئے بلکہ ممکن ہو تو ہاتھوں ہاتھ سفری اخراجات بھی جمع کروادیجئے۔اللہ کریم ہمیں چاند رات کومدنی قافلے میں سفر کرنے کی سعادت نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ