Faizan e Imam Bukhari

Book Name:Faizan e Imam Bukhari

حضرت سَیِّدُنا امام بُخارى رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ چھوٹی عُمْر مىں ہمارے ساتھ حدىث کے لئےشہر  بَصرہ کے علمائے کرام کى خدمت مىں حاضِر ہوتے تھے،حضرت سَیِّدُنا امام بُخارى رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے علاوہ ہم تمام ساتھى اَحادىث کو محفوظ کرنے کے لئے تحرىر کر لیتے تھے،سولہ دن(Sixteen Days)گزر جانے کے بعد اىک روز ہم نےحضرت سَیِّدُنا امام بُخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کو ڈانٹا کہ تم نے اَحادىث محفوظ نہ کرکے اتنے دنوں کى محنت ضائع کردى۔یہ سُن کر حضرت سَیِّدُنا امام بخارى رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے ہم سے کہا:اچھا تم اپنے تحریری صَفْحات لےآؤ،چنانچہ ہم اپنے اپنے صَفْحات لے آئے،حضرت سَیِّدُنا امام بُخارى رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے اَحادىث سُنانى شروع کردىں،ىہاں تک کہ اُنہوں نے پندرہ ہزار(15000)سے زىادہ اَحادىث بَىان کر ڈالىں،جنہیں سُن کر ہمىں ىُوں گُمان ہوتا تھا کہ گوىا ہمىں ىہ رواىات حضرت سَیِّدُنا امام بُخارى رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہ نے  ہی لکھوائى ہىں۔(ارشاد السارى، ترجمۃ الامام بخاری ، ۱/ ۵۹)

ستّر ہزار حدیثوں کے حافِظ

ایک مرتبہ حضرت سَیِّدُنا سُلَیْمان بن مجاہِد رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ حضرت سَیِّدُنا محمد بن سلام رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی بارگاہ میں حاضِر ہوئے تو حضرت سَیِّدُنا محمد بن سلام رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے حضرت سَیِّدُنا سُلَیْمان بن مجاہِد رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سے فرمایا:اگر آپ کچھ دیر پہلے آجاتے تو میں آپ کو وہ بچہ دکھاتا جس کو ستّر ہزار(70,000) حدیثیں یاد ہیں۔یہ حَیرت میں مُبْتَلا کرنے والی بات سُن کر حضرت سَیّدُنا سُلَیْمان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے دل میں حضرت سَیِّدُنا امام بُخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سے ملاقات کا شَوق پیدا ہوا،چنانچہ حضرت سَیّدُنا محمد بن سلام رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی بارگاہ سے فارغ ہونے کے بعد حضرت سَیّدُنا سُلَیْمان بن مجاہِد رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے حضرت سَیِّدُنا امام بُخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کو تلاش کرنا شروع کردیا،جب(حضرت سَیِّدُنا امام بُخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سے)ملاقات ہوئی تو حضرت سَیّدُنا سُلَیْمان بن مجاہِد رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  نے اِرْشاد فرمایا:کیا سَتَّر ہزار