Faizan e Imam Bukhari

Book Name:Faizan e Imam Bukhari

(70,000)اَحادیث کو یاد کرنے والے آپ ہی ہیں؟یہ سُن کر حضرت سَیِّدُنا امام بُخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  نے عَرْض کی:جی ہاں!مجھے تو اِس سے بھی زیادہ اَحادیث یاد ہیں اورجن صحابَۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  اور تابِعین سے میں حدیث رِوایت کرتاہوں اُن میں سے اکثر کی تاریخِ پیدائش،رہائش اور تاریخ ِ وِصال کو بھی میں جانتاہوں۔(ارشاد الساری، ترجمۃ الامام البخاری، ۱/ ۵۹)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                                صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

                             سُبْحٰنَ اللہ!آپ نے سُنا کہ حضرت سَیِّدُنا امام بُخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا حافِظہ کتنا شاندار تھا،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے بچپن ہی میں نہ صِرْف سَتَّر ہزار(70,000)سے زائد اَحادیثِ کریمہ کو یاد فرمالیا بلکہ اُن حدیثوں کو روایت کرنے والے اکثر بُزرگوں کی تاریخِ پیدائش،رہائش اور تاریخِ وِصال کو بھی یاد کرلیا،بِلا شُبہ یہ اللہ پاک کے خاص فَضْل و اِحسان اور نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَکے خصوصی فیضان کا کمال تھا کہ لوگ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی یاد رکھنے والی قُوَّت کی تعریف کیا کرتے تھے،جبکہ آج ہمارے حافِظے کمزور(Weak) ہوتے جارہے ہیں،ہمیں تو گزرے ہوئے کَل کی معمولی باتیں بھی یاد نہیں رہتیں،عیسوی مہینے اور اُن کی تاریخیں تو یاد رہتی ہیں مگر افسوس!مَدَنی یعنی چاند کے مہینوں اور اُن کی تاریخوں سے بے خَبر رہتی ہتے ہیں،چیزوں کے حِساب کتاب میں اَکثر پریشانی کا شکار ہوجاتی تے ہیں،نمازوں کی رَکْعات کے بارے میں شُکُوک و شُبُہات میں مُبْتَلا  ہوجاتی تے ہیں کہ کتنی پڑھ لیں اور کتنی باقی رہ گئیں،کسی کِتاب یا رِسالے کو کئی کئی بار پڑھ لینے کے باوُجود بھی اُس کے مَضامین یا مسائل ہمارے دل و دماغ میں محفوظ نہیں ہو پاتے۔ بہر حال  اگر ہم اپنے حافِظے کو مضبوط بنانا چاہتی ہتے ہیں، بُھولنے کی بیماری سے نجات پانا چاہتی ہتے ہیں، حافِظے کو مضبوط بنانے کے طریقے  جاننا چاہتےہتی ہیں اور بُھولنے کی بیماری پیدا کرنے والے اَسباب  کے بارے میں معلومات حاصِل کرنا چاہتےہتی ہیں تو اِس کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی