Book Name:Faizan e Imam Bukhari
اورشیخِ طریقت،امیرِاَہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تربیت کی بَرَکت سے نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے لگے۔مَدَنی ماحول سے وابستگی کے کچھ ہی عرصے بعد شَوَّالُ الْمُکَرَّم میں ایک رات نمازِ عشاء پڑھ کر فارغ ہوئے تو اچانک سینے میں درْد(Pain)مَحسوس ہوا، جو بڑھتا ہی چلاگیا،ڈاکٹرز کے پاس لے جایا گیا،دوا سے کچھ فرق نہ پڑا،مگر پھر اچانک بلند آواز سے کلِمَۂ طَیِّبہ کاوِرْدشروع کردیا،ان کے صاحبزادے نے اس طرح اچانک کَلِمَہ طَیِّبہ کا وِرد کرنے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے فرمایا:بیٹا! سامنے دیکھو!میرے پیرومرشِد امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کَلِمَۂ طَیِّبہ پڑھنے کی تلقین فرمارہے ہیں۔یہ کہہ کر دوبارہ بلند آواز سے کَلِمَۂ طَیِّبہ پڑھنا شروع کردیااور اسی طرح کلِمَۂ طَیِّبہکا وِرد کرتے کرتے ان کا وصال ہوگیا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! بِلا شُبہیہ ایک حقیقت ہے کہ جس سے عشق ہوجاتا ہے اُس سے نسبت رکھنے والی ہر چیز سے بھی عشق ہوجاتا ہے،مثلاًمحبوب کے گھر،اُس کے درو دیوار حتّٰی کہ محبوب کے گلی کُوچوں تک سے عقیدت کا تَعَلُّق(Relation)قائم ہوجاتا ہے۔ پھربَھلا جوعشقِ نبی میں گم ہو چکا ہو وہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے نسبت کے سبب آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی احادیثِ مبارَکہ سے مَحَبَّت کیوں نہ رکھے گا اور کیوں نہ اُن کا ادب واحترام کرے گا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ حضرت سَیِّدُنا امام بخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا شُمار بھی اُنہی باکمال ہستیوں میں ہوتا ہے جو ادب و تعظیم کے پیکر اور سچے عاشقِ رسول تھے، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے ادب و تعظیم کا دامن تھام کر عشقِ مُصْطَفٰے کے گہرے سَمُنْدَر میں ڈوب کر لاکھوںاحادیثِ کریمہ میں سے”صحیح بُخاری“کی صورت میں صحیح ترین احادیثِ مبارَکہ کا قیمتی خزانہ جمع کرکے اُمّتِ سَرکار