Book Name:Faizan e Imam Bukhari
کِتاب”حافِظہ کیسے مضبوط ہو؟“کا مُطالَعَہ فرمائیے۔
دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹwww.dawateislami.netسے اِس کتاب کو پڑھا بھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ(Download)اور پرنٹ آؤٹ(Print Out)بھی کيا جا سکتا ہے۔
حافظہ مضبوط کرنے کا آسان وظیفہ
اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْکَامِلِ وَعَلٰی اٰلِہٖ کَمَا لَا نِھَایَۃَ لِکَمَالِکَ وَعَدَدَ کَمَالِہٖ
شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اس دُرودِ پاک کی فضیلت نقل فرماتے ہیں: اگر کسی شخص کو نسیان یعنی بھول جانے کی بیماری ہو تو وہ مغرب اور عشاء کے درمیان اس دُرودِپاک کو کثرت سے پڑھے، اِنْ شَآءَ اللہ حافظہ قوی ہوجائے گا۔(مَدَنی پنج سورہ،ص۱۶۹)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بھائیو! عموماً دیکھا گیا ہے کہ جب کوئی شخص اپنے کسی کارنامے کے سبب عوام و خواص میں مشہور ہوجائے تو وہ اپنے آپ کو ”کچھ“سمجھنے لگتا لگتی ہے،دوسروں کو حَقارت کی نظر سے دیکھتی دیکھتا ہے،اپنے کام کاج اپنے ہاتھوں سے کرنے میں شرم اور ذِلَّت محسوس کرتی تا ہے، دُنیوی حِرْص و لالچ اور مزید شہرت کا بُھوت اُس پر سُوار ہوجاتا ہے اور وہ دُنیوی لذّات میں ڈوب کر فِکْرِ آخرت سے غافِل ہوجاتی تا ہے۔لیکن قُربان جائیے حضرت سَیِّدُنا امام بُخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ پر!لاکھوں حدیثیں یاد کرلینے کے باوُجود غُرور و تَکَبُّر کو کبھی اپنے قریب بھی بھٹکنے نہ دیا،عاجِزی و اِنکساری کا دامن تھامے رکھا،عَمَلی طور پر سادگی اپنائی اور دورانِ طالبِ عِلْمی سے ہی زُہد و قَناعت کو اِختیار فرمالیا ،چنانچہ
امام بُخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی عاجزی و انکسارى
آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے خُصوصى شاگِرد محمد بن حاتِم وَرَّاق رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ بَىان کرتے ہىں:اىک مرتبہ