Faizan e Imam Bukhari

Book Name:Faizan e Imam Bukhari

گیا جب اُن سے تفصیل کے ساتھ اُن کا طریْقۂ کار معلوم کیا گیا تو واضِح ہوا کہ اِس وَقْت سونے چاندی کی تجارت کا جو طریقہ رائج ہے وہ تقریباً اَسِّی فیصد خلافِ شریعت ہے اور حقیقت یہ ہے کہ ہماری دیگر تجارَتیں اور مُلازَمتیں بھی کچھ اِسی قسم کی صورتِ حال سے دوچار ہیں۔جب مُعامَلہ اِتنا نازُک ہے تو ہر شخص اپنی ذِمَّہ داری کو محسوس کرسکتا ہے، اس لئے ہر شخص پر ضروری ہے کہ عِلْمِ دین سیکھے اور حتُّی الاِمکان دوسروں کو سکھائے یا اِس راہ پر لگائے۔(صراط الجنان، ۶/ ۲۹۰ملخصاً)

12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام ”بعد فجر مدنی حلقہ“

اےعاشقانِ رسول!آپ نے سُنا کہ فرض عُلوم سیکھنا کس قدر ضروری و اہم ہے،لہٰذا سستی اڑائیے،خوابِ غفلت سے بیدار ہوجائیے اور فرض عُلوم سیکھنے سکھانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور ذیلی حلقے کے12 مَدَنی کاموں کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنالیجئے۔ ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”بعدِ فجر مَدَنی حلقہ“بھی ہے۔ جس میں نمازِفجر سے فراغت کے بعد مسجد میں روزانہ(3)آیات کی تلاوت مع ترجَمۂ کنز الایمان اور تفسیرخزائنُ العرفان،تفسیرنُورالعرفان یاتفسیر صِرَاطُ الجِنَان،مَدَنی درس(درسِ فیضانِ سُنَّت4صفحات)اور آخر میں شجرۂ قادِریہ،رَضَویہ، ضیائیہ،عطاریہ بھی پڑھا اور سُنا جاتا ہے،اس کے بعد شجرے کے کچھ نہ کچھ اَوْراد و وظائف اوراِشراق وچاشت کے نوافل پڑھنے کی بھی ترکیب ہوتی ہے۔

       12مَدَنی کاموں میں یومیہ اس مَدَنی کام ”بعدِفجر مَدَنی حلقہ“کی تفصیلی معلومات جاننے کے لئے مکتبۃ المدینہ کے رسالے ”بعدِ فجر مَدَنی حلقہ “کا مطالعہ کیجئے،تمام اسلامی بھائی اس رسالے کا لازمی مطالعہ فرمائیں، یہ رسالہ مکتبۃ المدینہ کے بستے پردستیاب ہونے کےساتھ ساتھ  دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹwww.dawateislami.net   سے بھی پڑھا جاسکتاہے۔