Book Name:Faizan e Imam Bukhari
ذوقِ عبادت پر مُشْتَمِل ایک ایمان افروز واقعہ سن کراپنے اندر ذَوقِ عبادت کو بیدار کرنے کی کوشش کرتی تےہیں،چنانچہ
امام بُخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کاذوقِ عبادت
اىک مرتبہ مشہور مُحَدِّث حضرت سَیِّدُنا امام بُخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکوآپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے بعض شاگردوں نے دعوت دى تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ تشرىف لے گئے، جب نمازِ ظُہر کا وَقْت ہوا تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے نماز پڑھى،پھر نوافِل شُروع فرمادىئے،جب فارغ ہوئے تو قمىص کااىک کنارہ اُٹھاتے ہوئے کسی سے کہا:دىکھو!میری قمىص کے اندر کىا چىز ہے؟دىکھا تواىک زہریلا کِیڑا تھا جس نے سولہ(16)یا سترہ(17)مقامات پر ڈنک مارا تھا،جس کے سبب آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا جِسْمِ مبارَک سُوج چکا تھا۔ لوگوں نے کہا:جب اِس نے پہلا ڈنک ماراتھا تو آپ اُسى وَقْت نماز سے باہر کىوں نہ ہوئے؟ فرماىا:میں نے اىک سُورت شُروع کررکھى تھى ، دل نےچاہا کہ وہ پُورى ہوجائے(تو پھر سلام پھیروں گا)۔(تاریخ بغداد، ۲/ ۱۳)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! آئیے!مُحَدِّث کی تعریف سنتی سنتے ہیں،چنانچہ
مُحَدّ ِث کی تعریف
جواحادیثِ نَبَوِی میں مصروف ومشغول ہواُسےمُحَدّ ِث کہاجاتاہے۔
(نزہۃ النظرفی توضیح نخبۃ الفکر، ص۴۱)
مشہورمُحَدِّثحضرت سَیِّدُنا امام بخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی ولادت مشہور