Book Name:Namaz Ki Ahmiyat

صِبْيَانَکُمْ وَمَجَانِيْنَکُمْ یعنی اپنی مساجدکو اپنے ناسمجھ بچوں اور پاگلوں سے محفوظ رکھو۔

(ابن ماجہ ،کتاب المساجد و الجماعات،باب مايکرہ في المساجد۱/۴۱۵،حدیث:۷۵۰)

اےعاشقانِ اعلیٰ حضرت!اگرہم نَمازوں کی پابندی کے ساتھ ساتھ اپنے سمجھدار بچوں کو بھی مَسْجِدلے کر جائیں گے تو ان کے ننھے ذِہْن  بچپن ہی سے نَمازوں کی طَرف مائِل ہونے لگیں گے اور پھر بڑے ہوکر وہ بھی نَمازوں کے عادی بن جائیں گے،کیونکہ جو بات بچوں کے ذِہْن میں بچپن ہی سے بیٹھ جائے بڑے ہوکر بھی وہ بات ان کے ذِہْنوں میںپُخْتہہوجاتی ہے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

نماز کےبارے میں3 فرامینِ الٰہی

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!نماز کی اَہَمِّیَّت جاننےکے بعدبھی اگرکوئی نمازنہ پڑھےتو ایسا انسان بڑا ہی نادان اور اپنے ہاتھوں دوزخ میں جانے کا سامان کرنے والاہے حالانکہ نماز پڑھنا دُنیا و آخرت کی سَعادَتوں کا ذریعہ ہے ۔قُرآنِ پاک میں کئی مقامات پر نہ صرف نماز کا حکم دِیا گیا ہے بلکہ ثواب بیان کرکے  اس کی ترغیب  بھی دِلائی گئی ہے۔آئیے!اس بارےمیں تین(3)فرامینِ الٰہی سُنئے،چنانچہ

 پارہ6سُوْرَۃُ النِّساءکی آیت نمبر 162 میں ارشاد ہوتاہے:

وَ الْمُقِیْمِیْنَ الصَّلٰوةَ وَ الْمُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ الْمُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِؕ-اُولٰٓىٕكَ سَنُؤْتِیْهِمْ اَجْرًا عَظِیْمًا۠(۱۶۲) (پ۶،النساء:۱۶۲)                                                                         

تَرْجَمَۂ کنزُالعِرفان:اور نماز قائم رکھنے والے اور زکوٰۃ دینے والے اوراللہ اور قیامت پر ایمان لانے والے ایسوں کو عنقریب ہم بڑا ثواب دیں گے۔

پارہ9سُوْرَۃُ الْاَنْفال کی آیت نمبر3اور 4میں ارشاد ہوتاہے :