Book Name:Namaz Ki Ahmiyat

رمضان،ص ۲۸۹)٭اِعتکاف کے دوران دو وُجوہات کی بِنا پر مسجد سے باہر نکلنے کی اجازت ہے۔(1)حاجتِ شرعی:مَثَلاً نمازِ جُمعہ ادا کرنے کے لئے جانا۔ (2)حاجتِ طبعی:یعنی وہ ضَرورت جس کے بِغیرچارہ نہ ہومَثلًا پَیشاب،پاخانہ وغیرہ۔(فیضانِ رمضان،ص ۲۶۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                    صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

٭جب بھی چاندپر نظر پڑے اس وَقْت کی دعا

دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسنّتوں بھرےاجتماع کےمَدَنی حلقوں میں اس بارجدول کےمطابق”جب بھی چاند پر نظر پڑسے اس وَقْت کی دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ دْعایہ ہے:

اَعُوْذُ بِا للہِ مِنْ شَرِّ ہٰذَ الْغَاسِقِ0

ترجمہ: میں اللہ پاک کی پناہ  طلب کرتا ہوں اس تاریک ہو جانے والے کی بُرائی سے ۔

(ترمذی،کتاب التفسیر،باب ومن سورۃ المعوذتین،۵/۲۴۰،حدیث:۳۳۷۷)

(خزینہ رحمت ،ص ۶۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

٭اجتماعی فکرِ مدینہ کا طریقہ(72مدنی انعامات(

فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ:(آخرت کےمعاملےمیں)گھڑی بھرغوروفکرکرنا60سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)

          آئیے!مَدَنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے”اچھی اچھی نیتیں“ کرلیجئے۔

(1)رِضائےالٰہی کےلئےخودبھی مَدَنی انعامات کےرِسالےسےآج کی فکر ِمدینہ(یعنی اپنامحاسبہ )کروں گااور دوسروں کو بھی