Book Name:Namaz Ki Ahmiyat

ارادے سے آیا اوراللہ پاک کی نیک بندی حضرت سَیِّدَتُنا رابعہ بصریہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ ِعَلَیْہا  کے کہنے پر نماز کیلئے کھڑا ہوگیا تو نماز کی لذت ومٹھاس میں ایسا گم ہوا کہ ساری رات نماز میں مشغول رہا اور صبح اپنے گناہوں سےتوبہ کرکے سیدھے راستے پرآگیا۔

افسوس!ہمارے معاشرے میں ایک تعداد ایسی بھی ہے جو نماز پڑھنے کے باوجود بھی حَرام و ناجائز کاموں سے نہیں بچ پاتی۔آخر ایسا کیوں؟

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ہوسکتا ہے کہ ہم نماز کی ظاہری اور باطنی سُنتوں  اور آداب كاصحیح طو پرخیال نہ  رکھتے ہوں جس کے سبب ابھی تک  نماز کی برکتوں سے محروم ہوں  ۔ اگر صحیح طور پر وضو کرکے خُشوع و خضُوع کے ساتھ اس کی تمام تر ظاہری و باطنی سنتوں اور آداب کو ملحوظ رکھتے ہوئے نماز پڑھتےتو ہم پر بھی ضرور نماز کی برکتیں ظاہر ہوتیں۔افسوس!مسلمانوں کی ایک تعداد سِرے سے نمازہی نہیں پڑھتی اورجو نماز پڑھتے بھی ہیں،ان میں بھی  کئی لوگ نماز کے  بنیادی مسائل نہیں جانتے،جس کی وجہ سے نماز میں غلطیوں کے سبب اپنی نمازیں ضائع کربیٹھتے ہیں،لہٰذا ہمیں نمازوں کی پابندی کی پکی نِیَّت کرنے کے ساتھ ساتھ نمازوں کی صحیح ادائیگی کی طرف بھی بھر پور توجہ دینی چاہئے تاکہ ہماری نمازیں ضائع ہونے سے بچ جائیں۔اپنی نمازوں کو غلطیوں سے بچانے،اس کی ادائیگی کا صحیح طریقہ سیکھنے اور نماز کے ضروری مسائل جاننے کے لئے شیخ طریقت، امیر اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب”نماز کے احکام“کا مطالعہ اور مدنی قافلوں میں سفر کیجئے۔7دن کا فیضانِ نماز کورس کرنا بھی انتہائی مفید ہے۔اس کے علاوہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوکر ا س کے شعبہ جات میں اپنی خدمات پیش کیجئے۔

مجلس مَدَنی قافلہ