Book Name:Namaz Ki Ahmiyat

گناہوں سے نجات مل گئی

       ایک اسلامی بھائی عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی کےمَدَنی ماحول میں آنےسے پہلےگناہوں کی کیچڑ میں لتھڑے ہوئے تھے،جان بوجھ کر نمازیں قضاکرنا،والدین کی نافرمانی کرنااور مختلف گناہوں میں مشغول رہنا ان کےمعمولات میں شامل تھا،ان کی زندگی میں بہار کچھ یوں آئی کہ ایک دن عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سےوابستہ عا شقِ رسول نے ان پر انفرادی کوشش فرمائی اور عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی کے عاشقانِ رسول کےساتھ مَدَنی قافلےمیں سفرکرنےکی ترغیب دلائی،اُن کی مَحَبَّت بھری دعوت کےسبب وہ مدَنی قافلے کے لئے تیارہوگئےاورجلدہی مَدَنی قافلے کے مسافر بن گئے،مدَنی قافلے کی  بَرَکت سے انہیں زندگی میں پہلی بار پانچوں نمازیں پابندی کےساتھ پہلی صَف میں پڑھنا نصیب ہوئی اوردیگر شرعی مسائل سیکھنےکو بھی ملے۔عاشقانِ رسول کی صحبت کی بَرَکت سےان کے اخلاق و کردارمیں واضح تبدیلی آگئی،دل گناہوں سے بیزار اور نیکیوں کی جانب مائل ہوگیا،سُنّتوں پرعمل کرنے کاذہن بن گیا، نمازوں کی پابندی کا پکا ارادہ کر لیا اور جلدہی عمامہ شریف کا تاج سجالیا۔(مفلوج کی شفایابی کا راز،ص۱۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!ہم نماز کی اَہَمِّیَّت و فضائل کے بارے میں سُن رہے  تھے۔یاد رکھئے!نماز  دِین کا سُتون ہے،نماز بیماریوں سے بچاتی ہے ،نماز روزی میں بَرَکت کا ذریعہ ہےاورعذاب ِ قبر سے بچانے کے ساتھ ساتھ اندھیری قبر کا چراغ بھی ہے۔قرآن وحدیث میں جہاں بھی نماز کی اَدائیگی کا حکم آیا ہے  اس سے مُراد نماز کو تَمام تَر فَرائض و واجِبات کے ساتھ اَدا کرنا ہے۔مردوں کیلئے نماز کے واجِبات میں سے یہ بھی  ہے کہ اُسے جماعت سے پڑھا جائے۔احادیثِ