Book Name:Namaz Ki Ahmiyat

مبارَکہ  میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کےبہت سےفضائل بیان ہوئے ہیں۔آئیے!ترغیب کیلئے3فرامینِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سُنتے ہیں،چنانچہ

1۔  ارشادفرمایا:جماعت کے ساتھ نَماز ادا کرنا اکیلے پڑھنے سے سَتائیس(27)دَرجےافضل ہے۔ (بخاری،کتاب الاذان ، باب فضل صلوٰت الجماعۃ، ۱/۲۳۲،حدیث:۶۴۵)

2۔  ارشادفرمایا:جس نےاچھی طرح وُضو کیا، پھر فرض نماز کے لیے چلا اور امام کے ساتھ نماز پڑھی،اس کے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔(شعب الایمان، باب العشرون من شعب الایمان وہو باب فی الطہارۃ، ۳/۹، حدیث: ۲۷۲۷)

3۔  ارشادفرمایا:جب بندہ جماعت کے ساتھ نماز پڑھے پھر اللہ  پاک سے اپنی حاجت کا سُوال کرے تو اللہ پاک اس بات سے حیا فرماتا ہے کہ بندہ حاجت پوری ہونے سے پہلے واپس لوٹ جائے۔(حلیۃ الاولیاء،مسعر بن کدام ، ۷/۲۹۹،حدیث:۱۰۵۹۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!آپ نے سنا کہ جماعت سے نماز پڑھنے والے کو اس کی کیسی کیسی برکتیں نصیب ہوتی ہیں،لہٰذاہمیں بھی  پانچوں نمازیں جماعت کے ساتھ مسجد کی پہلی صف میں اداکرنے کی عادت بنانی چاہیے۔بسا اوقات بہت سے معذور اور بڑی عمر کے  افراد جماعت سے نماز ادا کرنے کیلئے بڑی مشکل سے چل کرمسجد کی طرف آتے ہیں اور جیسے انہیں آسانی ہوتی ہے نماز پڑھ لیتے ہیں، اگر وہ اتنی تکلیف  اٹھانے کے باوجود جماعت سے نماز پڑھنے کو ترجیح دے سکتے ہیں تو ہمیں تو اور زیادہ اہتمام اور  چُستی کے ساتھ جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنی چاہیے۔آج بہت سے لوگ دنیوی اعتبار سے تو