Book Name:Namaz Ki Ahmiyat

ہی جاتی ہیں،اگر ہماللہ  پاک اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے فرامین پر عمل کرتے ہوئے نماز کی پابندی شروع کردیں تو اِنْ شَآءَ اللہ  بیماریوں سے نجات مل سکتی ہے،جیساکہ

       پیارےآقا صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کافرمانِ عالیشان ہے:اِنَّ فِی الصَّلٰوۃِ شِفَاءً یعنی بے شک نماز میں شفا ہے۔( ابن ماجہ،باب الصلاۃ شفاء،۴/ ۹۸،حدیث: ۳۴۵۸)لہٰذا ہمیں چاہئے کہ بیمار ہوں یا تندرست ہرحال میں نہ صرف خود نماز کی پابندی کریں بلکہ اپنے گھر والوں کوبھی نماز کا عادی بنائیں ۔

روزی میں بَرَکت

اےعاشقانِ رسول!جوخوش نصیب پانچوں نمازیں اداکرتے ہیںاللہ پاک ان کی روزی میں بَرَکت عطا فرماتاہے۔ آج کے اِس نازک دَور میں ساراسارا دن مال کمانے کے بعد بھی جسے دیکھو وہ  یہی شکوہ کررہا ہے کہ اتنے پیسے  کماتا ہوں پھر بھی بَرَکت نہیں ہوتی۔یاد رکھئے!پانچوں  نمازوں کی ادائیگی اور ان میں خشوع وخضوع اور تعدیلِ ارکان یعنی رُکوع وسُجود،قَومہ اور جَلسہ میں کم از کم ایک بارسُبْحَانَ اللہ کہنے کی مقدار ٹھہرنے کا لحاظ کرتے ہوئے واجبات،سُنَّتوں اور آداب کا پوری طرح لحاظ رکھنا رِزْق میں خیرو بَرَکت کا ذریعہ ہے۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارےپیارےاسلامی بھائیو!نَماز ایک بَہُت ہی عَظِیْم عِبادَت ہے،نماز مومن کے لئے جنَّت میں لے جانے والا بہترین عمل ہے،بدن کی عاجِزی، دل و دماغ کی حاضِری کے ساتھ دو رَکعتیں ادا کرنے والے کے لئے جنَّت واجِب ہو جاتی ہے،دو رَکْعت نمازدنیا اور جو کچھ اس میں ہے ان سب سے بہتر ہے،نماز اللہ  پاک کے نزدیک پسندیدہ عمل ہے،نَماز میں ہر سجدے کے بدلے میں ایک


 

 



[1]           راہِ علم،ص ۱۰۵ ماخوذاً