Book Name:Namaz Ki Ahmiyat

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی دنیا بھر میں کم و بیش107شعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے میں  مصروفِ عمل ہے،انہی میں سے ایک شعبہ’’مجلس مَدَنی قافلہ“بھی ہے۔اس مجلس کا کام عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے پیغام کو ساری دنیا میں عام کرنے کے لئے ہر اسلامی بھائی کو زندگی میں ایک ساتھ 12ماہ،ہر12 ماہ میں ایک ماہ اور ہر ماہ میں جدول کے مطابق3 دن کے مَدَنی قافلے میں سفرکے لئے تیار کرنا،سفر کروانااور نیکی کی دعوت دینے والا بناناہے۔  اس مجلس کے تحت سُنّتوں کی تربیت کے لئے عاشقانِ رسول کےبے شمار مَدَنی قافلے مختلف ملکوں،شہروں  اور گاؤں دیہات وغیرہ کی طرف سفر کرتے رہتے ہیں،عِلْمِ دین اور سُنتوں کی بہاریں لٹاتے اور نیکی کی دعوت  کی دھومیں مچاتے ہیں۔اَلْحَمْدُلِلّٰہمجلس مَدَنی قافلہ کے تحت کئی مقامات پر دارُالسُّنَّۃقائم ہیں جن میں دور و نزدیک سے آنے والے اسلامی بھائی تربیت پاتے اورعاشقانِ رسول کی صحبت میں سُنّتوں کی تربیت پاکر پوری دنیا میں نیکی کی دعوت عام کرتے ہیں۔اللہ کریم”مجلس مَدَنی قافلہ“کو مزید ترقیاں نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اعتکاف کی سُنتیں اور آداب

اےعاشقانِ رسول!آئیے!اِعتکاف کی چند سُنّتیں اور آداب سُننے کی سعادت حاصِل کرتے ہیں۔پہلے2فرامِیْنِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ مُلاحَظَہ کیجئے:(1)ارشادفرمایا:جس شخص نے اِیمان کے ساتھ ثواب حاصِل کرنے کی نِیَّت سے اِعتِکاف کیا اُس کے پچھلے تمام گناہ بخش دئیے جائیں گے۔(جامع صغیر، ص۵۱۶،حدیث:۸۴۸۰)(2)ارشادفرمایا:جس نے رَمَضانُ المبارَک میں 10دن اِعتکاف کر لیا وہ ایسا ہے جیسے دو حج اور دو عُمرے کئے۔ (شعب الایمان،الرابع والعشرین من شعب الایمان،۳/۴۲۵،حدیث: ۳۹۶۶) ٭