Book Name:Namaz Ki Ahmiyat

(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں، اللہ  پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگار ہے۔)

 صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کاجدول(بیرون ملک)9مئی2019

(1): سنتیں اورآداب سیکھنا: 5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3): فکرمدینہ:5منٹ، کل دورانیہ15منٹ

 

اعتکاف کی   بقیہ سُنّتیں اور آداب

٭نَفْلی اِعتکاف کے لئے نہ روزہ شرط ہے نہ کوئی وَقْت کی قیدجب بھی مسجد میں داخل ہوں اِعتکاف کی نِیَّت کرلیجئے۔(فیضانِ رمضان،ص ۲۳۵ملخصاً)٭رَمَضانُ المبارَک میں اِعتکاف کرنے کا سب سے بڑا مَقْصَد شبِ قَدْر کی تلاش ہے۔(فیضانِ رمضان،ص ۲۳۲) ٭سب سے افضل مسجد حرم شریف میں اِعتکاف ہےپھر مسجدِ نَبَوِی میں پھر مسجدِ اَقصیٰ(یعنی بَیْتُ الْمَقْدِس)میں پھر اُس میں جہاں بڑی جماعت ہوتی ہو۔(فیضانِ رمضان، ص۲۴۰)٭مُعْتَکِفاِعتکاف کی وجہ سے جن نیکیوں سے محروم ہوگیا جیسے زیارتِ قُبور،مسلمانوں سے ملاقات،بیمار کی مِزاج پُرسی،نمازِ جنازہ میں حاضِری اُسے اِن سب نیکیوں کا ثواب اُسی طرح ملتا ہے جیسے یہ کام کرنے والوں کو ثواب ملتا ہے۔ (مرآۃ المناجیح،۳/۲۱۷) ٭اسلامی بہنیں مسجدِبَیْت میں اِعتکاف کریں،مسجدِ بَیْت اُس جگہ کو کہتے ہیں جو عَورَت گھر میں اپنی نماز کے لئے مخصوص کرلیتی ہے۔(فیضانِ