Book Name:Namaz Ki Ahmiyat

قافلے کی بَرَکت سے سُنّتوں پرعمل کا موقع ملتا ہے،٭مَدَنی قافِلےکی بَرَکت سے اِشراق،چاشْت، اَوَّابین اور تَہَجُّد پڑھنے کی سعادت ملتی ہے۔٭مَدَنی قافِلےکی بَرَکت سے لوگوں کونیکی کی دعوت دینے والی سُنّت پرعمل کاموقع ملتا ہے۔عموماً مَدَنی قافِلے مسجدوں  میں قیام کرتے ہیں اور مساجد میں عبادت کی نِیَّت سے ٹھہرنے والوں کی تو کیا ہی بات ہے کہ پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اس خوش نصیب کے بارے میں تین(3)باتیں ارشاد فرمائی ہیں:(1)اس سے فائدہ حاصل کیاجاتا ہے۔ (2)یا وہ حکمت بھرا کلام کرتاہے۔(3)یا رحمت کااِنتظارکرنے والا ہوتاہے۔(الترغیب والترہیب،کتاب الصلوۃ،باب الترغیب فی لزوم المساجد ۔۔۔الخ، ۱ /۱۶۹،رقم:۵۰۳ماخوذاً)

12مَدَنی کاموں میں سےاِس مَدَنی کام”مَدَنیقافِلہکی تفصیلی معلومات جاننے کے لیے مکتبۃ المدینہ کے رِسالے”مَدَنیقافِلہ کا مطالعہ کیجئے،تمام ذِمہ دارانِ دعوتِ اسلامی ،بالخصوص ”مَدَنیقافِلہ“ کی مجالس کے نگران و اراکین تو اِس رِسالے کا لازمی مطالعہ فرمائیں۔یہ رِسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے پڑھا بھی جاسکتاہے۔

اِس رِسالے کے  مطالعے کی بَرَکت سے آپ جان سکیں  گے۔٭راہِ خدا میں سفر کے مقاصِد و اَہَمِّیَّت٭مَدَنی قافِلے میں سفر کے14فضائل و فوائد،٭مَدَنی قافِلے میں سفر کی نیتیں،٭مَدَنی قافلے کا مختصر جدول،٭مَدَنی قافلوں کے تعلق سے22مَدَنی پھول،٭مَدَنی مذاکروں سے منتخب مَدَنی قافلے کے تعلق سے مَدَنی پھول،٭مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مَدَنی مشوروں سے منتخب مَدَنی پھول،٭ مَدَنی قافلہ کے تعلق سے شرعی وتنظیمی احتیاطیں اور مفید معلومات پر مُشْتَمِل سُوال جواب اور اس کے علاوہ بہت سے خوشبودار مَدَنی پھول اس رسالے میں اپنی بہاریں لُٹارہے ہیں۔

آئیے! ترغیب کے لئےمَدَنی قافلے کی ایک مَدَنی بہارسُنئےاورجھومئے، چنانچہ