Book Name:Namaz Ki Ahmiyat

2۔  ارشاد فرمایا:جس نے نماز چھوڑی تو وہ اللہ  پاک سے اس حال میں ملے گا کہ وہ اس پر غضب فرمائے گا۔(مجمع الزوائد،کتاب الصلاۃ،باب فی تارک الصلاۃ،حدیث:۱۶۳۲،۲/ ۲۶)

3۔  ارشادفرمایا:جس نے نماز چھوڑی اس نے اپنے اَہل وعیال اور مال کو گھٹا ديا۔

( کنز العمال ،کتاب الصلاۃ ، التر ھیب عن ترک الصلاۃ ، ۷/ ۱۳۲ ،حدیث :۱۹۰۸۵)

ارشاد فرمایا:جس نے جان بوجھ کر نمازچھوڑدی توبِلاشُبہ اللہ پاک کا ذمّہ اس سے بَری ہے۔(معجم کبیر،۱۲/ ۱۹۵،حدیث:۱۳۰۲۳)

حکیمُ الاُمّت حضرت مفتی احمدیارخان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ ِعَلَیْہ فرماتےہیں : بےنمازی اللہ پاک کی امان میں نہیں رہتا۔نماز کی بَرَکت سے انسان دنیا میں آفتوں سے،مرتے وَقْت بُرے خاتمےسے،قَبْر(کے امتحان)میں فیل ہونے سے،حشر میں مصیبتوں سےاللہ پاک کے فضل سےامن میں رہتا ہے۔(مراٰۃ المناجیح،۱/۷۹ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                   صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!نمازوں کے معاملے میں غافل ہونا اللہ  پاک کی ناراضی،دوزخ کی حق داری، گھر والوں اورمال میں بے برکتی کا سبب ہے۔اللہ   پاک ہمیں نمازوں کی پابندی  کرنے کا حکم دیتے ہوئے پارہ2 سُوْرَۃُ الْبَقَرہ کی آیت نمبر238میں ارشادفرماتاہے:

حٰفِظُوْا عَلَى الصَّلَوٰتِ وَ الصَّلٰوةِ الْوُسْطٰىۗ-وَ قُوْمُوْا لِلّٰهِ قٰنِتِیْنَ(۲۳۸)                     

تَرْجَمَۂ کنزُالعِرفان:تمام نمازوں کی پابندی کرو اور خصوصاً درمیانی نماز کی اوراللہکے حضور ادب سے کھڑے ہوا کرو۔