Book Name:Balaoun Say Hifazat ka Tariqa

اگرامتحاناً یعنی آزمائش کے طور پرآبھی جائيں تو ربّ کریم  کی طرف سے اُسے  سُکونِ قلبی یعنی دل کا سکون نصيب ہوتا ہے جس سے وہ صبر کرکے ثواب کماليتا ہے،غرض کہ اُس کے لئے مُصِيْبت گُناہ لے کر نہيں آتی، مغفرت لے کر آتی ہے، بُری مَوت سے مُرادخرابیِ خاتمہ یعنی بُرا خاتمہ ہونا ہے يا غفلت کی اچانک مَوْت يا مَوْت کے وَقْت ایسی علامت کاظہور یعنی ظاہر ہونا ہے جوبعدِمَوْت بدنامی کا باعث ہواور ایسی سخت بيماری ہے جو میِّت کے دل میں گھبراہٹ پيدا کرکے ذِکْرُ اللہسے غافل کردے،غرض کہ سخی بندہ ان تمام بُرائيوں سے مَحْفُوظ رہے گا۔(مرآۃ المناجيح، ۳/۱۰۳ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آپ نےسُنا کہ صدقہ بُرائیوں کےدروازے بندکرتاہے،صدقہ رَبّ کریم کےغضب کوبجھاتا ہے،صدقے میں بیماروں کیلئے شفاہے،صدقہ حادثات سے حفاظت کا ذریعہ ہے،صدقہ نیکیوں میں اضافے کا وسیلہ ہے  اورصدقہ بُری موت سے بچانے کاسبب ہے۔ مگر افسوس !صدقے کےاس قدر فضائل کے باوجود ہم نیک کاموں میں خرچ کرنے  سے پیچھے ہٹتے جارہے ہیں، شایداسی وجہ سے ہم میں سے ہرایک کسی نہ کسی مصیبت کا شکار نظر آتاہے، کوئی گھریلو اورخاندانی جھگڑوں میں الجھا ہوا ہے تو کوئی کاروبار اورملازمت کی وجہ سے پریشان ہے الغرض مختلف بیماریوں ،مصیبتوں  اورمسائل نے لوگوں کو چاروں طرف سے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، ڈاکٹروں سے علاج کروانے کے باوجودبھی بیماریاں جان نہیں چھوڑتیں،آئے روز گھروں میں لڑائی جھگڑے ہوتے ہیں،پڑھے لکھے نوجوان نوکری کے لئے مارے مارے پھر رہے ہیں،غربت بڑھتی جارہی ہے،قرض دینے والےقرضوں کی واپسی کی خاطر دھکے کھارہے ہیں، کئی بے چارےقرض کے بوجھ تلے دبتے جارہے ہیں،جرائم(Crimes) بڑھتے جارہے ہیں،یقیناًیہ سب ہمارے بُرے اعمال کا نتیجہ