Book Name:Balaoun Say Hifazat ka Tariqa

ترجَمۂ کنزُالعرفان:بیشک صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں  اور وہ جنہوں  نے اللہ کو اچھا قرض دیا ان کیلئے کئی گنا بڑھا دیا جائے گا اور ان کے لیے عزت کا ثواب ہے۔

اسی طرح احادیثِ مبارکہ میں بھی صدقہ  وخیرات کرنے کے فضائل موجودہیں۔ آئیے! ترغیب کے لئےپانچ (5)فرامینِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنتے ہیں اورصدقہ وخیرات کرنے کی نِیَّت کرتے ہیں،چنانچہ

٭ ارشاد فرمایا:صَدَقَہ بُرائی کے 70 دروازے بند کرتا ہے۔(معجم کبير ، ۴/۲۷۴، حديث:۴۴۰۲)

٭ ارشادفرمایا:جواللہ پاک کی رضا کی خاطرصدقہ کرے تو وہ(صدقہ)اس کے اور آگ کے درميان آڑبن جاتا ہے۔(مجمع الزوائد،کتاب الزکاۃ، باب فضل الصدقۃ، ۳/۲۸۶،حدیث:۴۶۱۷)

٭ ارشادفرمایا:صَدَقہ دو اورصَدقے کے ذَرِیعے اپنے مریضوں  کاعلاج کیاکروبے شک صَدَقہ حادِثات اوربیماریوں کو روکتا ہے اور یہ تمہارے اَعمال اور نیکیوں  میں  اِضافے کا باعِث ہے۔(شعب الایمان ،باب فی الزکاۃ  ،۳ /۲۸۲، حدیث: ۳۵۵۶)

٭ ارشاد فرمایا:صُبح سویرے صَدقہ دوکہ بلاصَدقے سے آگے قدم نہیں بڑھاتی۔(شعب الايمان، باب فی الزکاۃ، التحريض علی صدقة التطوع،۳/۲۱۴، حديث:۳۳۵۳)

٭ ارشاد فرمایا:بیشک صَدقہ ربّ کریم  کے غضب کو بجھاتا اوربُری موت کو دور کرتا ہے۔ (ترمذی، کتاب الزکاۃ، باب ما جاء فی فضل الصدقة، ۲/ ۱۴۶، حديث:۶۶۴)

حکیمُ الاُمَّت حضرت مفتی احمدیارخان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ اس حدیثِ پاک  کی شرح میں فرماتے ہیں:خيرات کرنے والے سخی کی زندگی بھی اچّھی ہوتی ہے۔اُس پردُنيوی مصيبتيں آتی نہيں اور