Book Name:Duniya Ki Mohabbat Ki Muzammat

ہے حالانکہ اس کے مال کے صرف تین(3) حصے ہیں:ایک وہ جو کھا کر ختم کر دیا دوسرا وہ جو پہن کربوسیدہ پُرانا کر دیا اور تیسرا وہ جو کسی کو (راہِ خدا میں)دیا اور جمع کر لیا۔ اور اس کے علاوہ جو کچھ ہے سب ختم ہو جانے والا ہے اور اسے دوسرے لوگوں کے لئے چھوڑنے والا ہے۔

(مسلم،کتاب الزھد والرقائق،باب الدنیاسجن للمؤمن وجنۃ للکافر،ص ۱۲۱۰،حدیث:۷۴۲۰)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

مجلس مَدَنی چینل

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!موجودہ دورمیں میڈیا ذہن و کرداربنانے میں ایک زبردست ہتھیار کا کام کر رہا ہے،بہت سے لوگ اپنے مخصوص گمراہی پھیلانے والے،اُلٹے سیدھے خیالات اور بے حیائی پھیلانے کے لئے دن رات اس کا غلط استعمال کرنے لگے،جس کے باعث نوجوان نسل ان کے بُرے اثرات کی لپیٹ میں آ گئی۔ایسے میں اسلام کادرد رکھنے والے عاشقانِ رسول کی بس ایک ہی تمنا تھی کہ کاش!کوئی میڈیا کی اس جنگ میں عقائدِ اہلِ سُنّت کی حفاظت کاجھنڈااٹھائے،فکر کی پاکیزگی اورعقائد و اعمال کی اصلاح کا جذبہ لے کر ایک خالص اسلامی چینل شروع کرے۔عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ نے بڑی شدّت سے محسوس کیا کہ مسلمانوں کے گھروں سےT.V. نکلوانا بہت مشکل ہے، بس ایک ہی صورت نظر آئی اور وہ یہ کہ جس طرح دریا میں تیزی آتی ہے تو اُس کا رُخ کھیتوں وغیرہ کی طرف موڑ دیا جاتا ہے تاکہ کھیت بھی سیراب ہوں اور آبادیوں کو بھی ہلاکت سے بچایا جا سکے،بالکل اِسی طرح T.Vہی کے ذَرِیعے مسلمانوں کے گھروں میں داخِل ہو کر اُن کو غَفلت کی نیند سے بیدار کیا جائے۔جب اِس شُعبے کے مُتَعَلِّق معلومات حاصل کی گئیں تو معلوم ہوا!اپنا T.Vچینل کھول کر فلموں ڈِراموں ،گانوں،