Book Name:Duniya Ki Mohabbat Ki Muzammat
(14)اللہ پاک بندے کو دُنیاسے پرہیز کراتا ہے
حضرت سَیِّدُنَا محمود بن لَبیدرَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے روایت ہے:نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عافیت نشان ہے:اللہ پاک اپنے بندے کو دُنیا سے اس طرح پرہیز کراتا ہے جس طرح تُم اپنے مریض کوکھانے اور پینے کی چیزوں سے پرہیز کراتے ہو۔(شُعَبُ الْاِیمان ، ۷/۳۲۱،حدیث:۱۰۴۵۰)
حضرت سَیِّدُنَاابوہریرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے روایت ہے:رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عِبرت نشان ہے :لعنتی ہے درہم و دِینار کا بندہ۔( ترْمِذِی، ۴/۱۶۶،حدیث:۲۳۸۲)
(16)حُبِّ مال و جاہ کی تباہ کاری
حضرت سیِّدُنا کعب بن مالک رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کہتے ہیں:رسولِ انور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: دو بھوکے بھیڑیئے جنہیں بکریوں میں چھوڑ دیا جائے وہ اتنا نقصان نہیں پہنچاتے جتنا کہ مال اورعزّت کی لالچ انسان کے دین کو نقصان پہنچاتی ہے۔(تِرْمِذِی، ج ۴ ص ۱۶۶ حدیث۲۳۸۳)
(17)دُنیا مومن کیلئے قید خانہ ہے
حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے کہا:نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:دنیا مؤمِن کیلئے قید خانہ اور غیر مسلم کیلئے جنّت ہے۔(مُسلِم،ص۱۵۸۲،حدیث:۲۹۵۶)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقان رسول!آپ نےسنا کہ بیان کردہ احادیثِ مُبارَکہ میں دنیا سے مَحَبَّت کرنےوالوں