Book Name:Duniya Ki Mohabbat Ki Muzammat

حضرت سَیِّدُنَاجابر رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے روایت ہے:رحمتِ عالَم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ بھَیڑ کے مُردہ بچے کے پاس سے گزرے ارشاد فرمایا:تم میں سے کو ئی یہ پسند کرے گا کہ یہ اسے ایک دِرہم کے عِوَض (بدلے)ملے؟ انہوں نے عرض کی:ہم نہیں چاہتے کہ یہ ہمیں کسی بھی چیز کے عِوض(بدلے) ملے۔ تو ارشاد فرمایا:اللہ پاک کی قسم!دنیا اللہ پاک کے ہاں اس سے بھی زیادہ ذلیل ہے جیسے یہ تمہارے نزدیک۔(مِشْکَاۃُ الْمَصَابِیح،۲/۲۴۲،حدیث:۵۱۵۷ )

حکیمُ الاُمَّت حضر ت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فر ما تے ہیں:یعنی بکری کامردار بچّہ کوئی چار آنے میں بھی نہیں خریدتا کہ اس کی کھال بیکار اور گوشت وغیرہ حرام ہے،اسے کون خریدے!دنیا کے معنیٰ ابھی عرض کر دیئے گئے ،وہ یاد رکھے جاویں۔ صوفیائے کرام (رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن)فرماتے ہیں:دنیا دار کو تمام جہان کے مُرشِد(ہدایت دینے والے)ہدایت نہیں دے سکتے،تَارِکُ الدُّنْیا(دنیا کو چھوڑنے والے)دیندار کو سارے شیاطین مل کر گمراہ نہیں کر سکتے،دنیا دار دینی کام بھی کرتا ہے تو دنیا کے لئے اور دیندار دنیاوی کام بھی کرتا ہے تو دین کے لئے۔(مرآۃ المناجیح،۷/۳)

(9)دنیا مچّھر کے پر سے بھی ذلیل ہے

حضرت سَیِّدُنَاسہل بن سعد رَضِیَ اللہُ عَنْہُ روایت کرتے ہیں:نبیِّ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا ارشاد عبرت بُنیاد ہے:اگر اللہ پاک کے نزدیک دُنیا کی حیثیت مچھر کے پَر کے برابر بھی ہوتی تو وہ اس دُنیا سے کسی غیر مسلم کو پانی کا ایک گُھونٹ بھی پینے کو نہ دیتا  ۔ (ترمِذِی،۴ /۱۴۳،حدیث:۲۳۲۷)

(10)عبادت سے دُوری کا وبال

              حضرت سَیِّدُنَامَعقِل بن یَساررَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے مروی ہے:رسولِ انور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ارشاد فرماتے ہیں:تمہارا ربِّ کریم ارشاد فرماتا ہے:اے ابنِ آدم!تُو خود کو میری عبادت کے لئے فارغ کر