Book Name:Duniya Ki Mohabbat Ki Muzammat

لے میں تیرے دِل کوبے پروائی سے اور تیرے ہاتھوں کو رِزق سے بھر دُوں گا۔اے ابنِ آدم!تُو میری عِبادت سے دُوری اِختیار نہ کر (ورنہ) میں تیرے دِل کومحتاجی سے بھر دُوں گا اور تیرے ہاتھوں کو دُنیاوی کاموں میں مصروف کر دُوں گا۔(مُسْتَدْرَک لِلْحَاکِم،۵/۴۶۴ ،حدیث: ۷۹۹۶)

(11)دنیا کی مَحَبت باعثِ نقصانِ آخِرت ہے

حضرت سَیِّدُنَاابو مُوسیٰ اشعری رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے روایت ہے:رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عبرت نشان ہے:جس نے دُنیا سے مَحَبَّت کی وہ اپنی آخرت کو نقصان پہنچاتا ہے اور جس نے آخرت سے مَحَبَّت کی وہ اپنی دنیا کو نقصان پہنچاتا ہے،تو تُم باقی رہنے والی(آخرت)کو فنا ہونے والی (دُنیا)پر ترجیح دو۔(مُسْتَدرَک لِلْحَاکِم،۵/۴۵۴،حدیث:۷۹۶۷)

(12)ایک دن کی خوراک ہو تو۔۔۔۔۔

             حضرت سَیِّدُنَا عُبَیْدُ اللہ بن مِحصَن خَطْمی رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے روایت ہے:نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ ذِیشان ہے:تم میں جس نے اِس حال میں صبح کی کہ اس کا دِل مطمئن،بدن تندرست اوراس کے پاس ایک دن کی خوراک ہو تو گویا اُس کے لئے دُنیا جمع کردی گئی ہے۔

(ترمِذِی،۴/۱۵۴،حدیث:۲۳۵۳)

(13)دُنیا لعنتی ہے

حضرت سَیِّدُنَاابوہریرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے روایت ہے:حضورِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکا فرمانِ ذِیشان ہے:ہوشیار رہو! دُنیا لعنتی چیز ہے اور جو دُنیا میں ہے وہ بھی لعنتی ہے سِوائے اللہ پاک کے ذِکر کے اور اُس کے جو ربّ کریم کے قریب کر دے اورعالِم کے اور طالبِ علم کے۔ (ترْمِذِی،۴/۱۴۴،حدیث:۲۳۲۹)