Book Name:Hmesha Sach Bolye

اللہ تعالی: یا ایّہا الذین آمنوا اتقوا اللہ۔۔۔ الخ، ۴/۱۲۵، حدیث: ۶۰۹۴)

3) ایک شخص نے حاضر ہوکر عرض کیا:یَارَسُوْلَاللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! جنّتی عمل کون سا ہے ؟ ارشاد فرمایا: سچ بولنا، بندہ جب سچ بولتا ہے تو نیکی کرتا ہے اور جب نیکی کرتا ہے تو محفوظ ہوجاتا ہے اور جب محفوظ ہوجاتا ہے تو جنت میں داخل ہو جاتا ہے۔(مسند احمد ،مسند عبداللہ ابن عمرو ،۲/ ۵۸۹،حدیث:۶۶۵۲)

سچ خوبیوں کا مجموعہ ہے!

      عاشقانِ رسول  اسلامى بہنو! معلوم ہوا سچ کی بڑی برکتیں ہیں، ٭سچ ایک نیکی ہے۔ ٭سچ جنّت میں لے جانے والا کام ہے۔ ٭سچ بھلائی کی طرف لے جاتا ہے۔ ٭سچ خیر کو پانے کا سبب ہے۔ ٭سچ جنتیوں کے اعمال میں سےہے۔ ٭سچ دنیا میں نجات دلاتا ہے۔ ٭سچ سے قبر بھی نورٌ علیٰ نورٌ ہوگی۔ ٭سچ آخرت میں بھی فائدہ دے گا۔ ٭سچ سے معاشرے میں روشنی پھیلتی ہے۔ ٭سچ سے معاشرہ خوشگوار ہوتا ہے۔ ٭سچ ذہنی سکون فراہم کرتا ہے۔ ٭سچ بولنے والی ہمیشہ فائدے میں رہتی ہے۔ ٭سچ بولنے والی بہت سی آفات سے بچ جاتی ہے ۔ ٭سچ انسان کو بااعتماد بنا دیتا ہے۔ اَلْغَرَض! سچ دین اور دنیا کے کئی فوائد کا سبب بن سکتا ہے۔ حَکیمُ الاُمّت حضرت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے جو سچ کے فوائد بیان کئے ہیں انہیں دل کے کانوں سے سماعت کیجئے اور سچ پر کاربند رہنے کا ذہن بنائیے۔ چنانچہ مفتی صاحب فرماتے ہیں:

سچ بولنے کے  دس(10)فوائد:

(1)جو  سچ بولنے کا عادی ہوجائے،اللہ اُسے نیک کار بنادے گا۔(2)اس کی عادت اچھے کام کرنے کی