Book Name:Hmesha Sach Bolye

ڈرنے والیاں ہوں۔ ٭اُن کی صحبت اختیار کرنی چاہیے جو عشقِ رسول کی پیکر ہوں۔ ٭اُن اسلامی بہنوں کے ساتھ رہنا چاہیے  جو اولیائے کرام کی محبت سے سرشار ہوں۔ ٭اُن اسلامی بہنوں کی صحبت اختیارکرنی چاہیے جو فکرِ آخرت سے بے قرار ہوں۔ ٭اُن اسلامی بہنوں کی صحبت اختیار کرنی چاہیے جو موت، قبر، میدانِ محشر اور خوفِ جہنم سے اشکبار رہتی ہوں۔ ٭اُن اسلامی بہنوں کےساتھ رہنا چاہیے جو سنت و شریعت کے سانچے میں ڈھل چکی ہوں۔ اَلْغَرَض! ٭اُن اسلامی بہنوں کے ساتھ دوستی کرنی چاہیے جو اللہ  پاک اور اس کے رسول سے محبت  رکھتی  ہوں ۔ یعنی ہماری دوستیوں کا معیار دین اور شریعت ہونا چاہیے۔ افسوس! آج ہم دوستیاں پہلے کرلیتی ہیں سوچتی  بعد میں ہیں اس کی عادات اطوار کیسے ہیں؟ اس کا مزاج کیسا ہے؟ اور وہ دین و شریعت کی کتنی پابند ہے۔ یاد رکھئے! دوستی اسی سے کرنی چاہیے جو دیندار ہو۔

       دیندار دوست تلاش کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے حضرت سیدنا عمر فاروق رَضِیَ اللہُ عَنْہُ فرماتے ہیں:سچے دوست تلاش کرو اور ان کی پناہ میں زندگی گزارو کیونکہ وہ خوشی کی حالت میں زینت اور آزمائش کے وقت سامان ہیں۔ اور کسی گناہگار کی صحبت اختیار نہ کرو ورنہ اس سے گناہ کرنا ہی سیکھو گے۔ (احیاء العلوم، کتاب آداب الالفۃ والاخوۃ۔۔۔ الخ، الباب الاول فی فضیلۃ الالفۃ والاخوۃ۔۔۔ الخ، بیان الصفات المشروطۃ فیمن تختار صحبتہ، ۲/۲۱۴)

منہاج العابدین پڑھنے والے مدنی انعام پر عمل کیجئے

      عاشقانِ رسول  اسلامى بہنو! یاد رکھئے اچھی اور نیک صحبت انسان کو اچھا اور نیک بنادیتی ہے جبکہ بری صحبت برائیوں کی طرف لے جاتی ہے۔ اچھی اور نیک صحبت پانے کا ایک بہترین ذریعہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کا پیارا پیارا مدنی ماحول بھی ہے۔ آپ بھی اس مدنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے،