Book Name:Hmesha Sach Bolye

اس سے جہاں نیک صحبت نصیب ہوگی وہیں ہمیشہ سچ بولنے اور جھوٹ سے بچنے کا بھی ذہن بنے گا۔ لہٰذا آج ہی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو جائیں  اور مدنی انعامات پر عمل شروع کر دیجئے۔ مدنی انعامات پر عمل جہاں جھوٹ، غیبت، چغلی اور گالی سے بچائے گا وہیں دل میں خوفِ خدا اور عشقِ رسول کی شمعیں بھی روشن کرے گا۔ مدنی انعام نمبر 61 امام غزالی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی تصنیف ”منہاج العابدین“ پڑھنے پر  مشتمل ہے، یہ مدنی انعام مکمل کچھ یوں ہے:کیا آپ نے اس سال کم ازکم ایک بارامام غزالی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی آخری تصنیف ”منہاج العابدین“ سےتوبہ ،اخلاص،تقوی،خوف ورَجا،عُجب ورِیا،آنکھ، کان ،زبان ،دل اور پیٹ کی حفاظت کا بیان پڑھ یا سن لیا؟

لہٰذا اس مدنی انعام پر عمل کی نیت سے کتاب منہاج العابدین پڑھنے کی نیت کر لیجئے۔  اگر اس کتاب کا مطالعہ کر بھی  چکی  ہیں تب بھی اسے دوبارہ پڑھ لیجئے اسے سن کر نیک بننے اور فکرِ آخرت میں کڑھنے کا جذبہ بیدار ہوگا۔ اللہ پاک ہمیں رحمتیں اور خوب خوب برکتیں عطا   فرمائے اور ہمیشہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رکھے۔ اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ  علیہ واٰلہٖ وسلَّمآیئے! ترغیب کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستگی کی  ایک مدنی بہار سنئے چنانچہ

رقت انگیز دعاؤں نے متاثر کیا

       پنجاب میں مقیم ایک اسلامی بہن دعوتِ اسلامی کے مُشکبار مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے بہت سے گناہوں میں مبتلا تھیں۔ ان کی زندگی میں مدنی انقلاب کچھ یوں برپا ہوا کہ ایک دن دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ  ایک اسلامی بہن نے انہیں نیکی کی دعوت دی اورانفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیاچنانچہ  وہ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں جا پہنچیں۔  تلاوت و نعت