Book Name:Sadqy Kay Fwaeed

پڑھنے،سُننے والوں کے لیے دعاارشادفرماتے ہیں تو کبھی مدنی قافلے میں سفر کرنے والوں کو دعاؤں سے نوازتے ہیں،کبھی  مدنی عطیات(Donation) جمع کرنے والے کو دعائیں دیتے ہیں تو کبھی مدنی انعامات کے عاملین کو دُعاؤں سے سرفراز فرماتے ہیں۔ ہمیں بھی چاہیے کہ شیخِ کامل اور اللہ کے ولی کی دعائیں پانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیں۔ کیا معلوم ان کی کون سی دعا ہماری دنیا و آخرت کو بہتر بنا دے۔

وہ لوگ جو دعوتِ اسلامی کے لیے مدنی بستوں ،مدنی عطیات بکس یاگھریلو صدقہ بکس وغیرہ  کے ذریعے مدنی  عطیات جمع کرنے یا کروانے میں کسی بھی طرح تعاون کرتے ہیں،اَمِیرِ اہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت ِ علّامہ مَولانا ابو بلا ل محمد الیاس عطّار قادِری  رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کے لیے کیسی پیاری پیاری دعافرمائی ہے:ىاربَّ المصطفےٰ! جَلَّ جَلَالُہ وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!جو مدنى عطىات بکس لگاتے ہىں لگواتے ہىں، اس کے لىے بھاگ دوڑ کرتے ہىں، اس مىں مدنى عطىات ڈالتے ہىں، جمع کرتے ہىں، لے جاتے ہىں، جس طرح بھى اس مىں حصہ لىتے ہىں، اِن کو صرف اپنے دَر کا محتاج رکھ، کسى غىر کا محتاج نہ کرنا۔اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم  

اسی حکایت سے ایک مدنی پھول یہ بھی حاصل ہواکہ جو اللہ پاک کی راہ میں اِخْلاص کے ساتھ   صَدَقہ کرتا ہے،اللہ پاک اُس کو ضرور اَجْر عطا فرماتا ہے۔ لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ وقتاً فوقتاً اللہ   پاک کی راہ میں حسب ِتوفیق ضرور صَدَقہ کِیا کریں،اِنْ شَآءَ اللہ ہمیں اس کی بے شُمار دینی و دُنیاوی برکتیں حاصِل ہوں گی۔اللہ پاک کی راہ میں صَدَقہ و خَیْرات کرنے کی اَہمیّت و فضیلت کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ خُود ہمارے پیارے پَرْوَرْدْگا ر نے قرآنِ مجید،فُرقانِ حَمِیْد میں صَدَقہ و خَیْرات کرنے کا حکم اِرْشاد فرمایا اور مختلف مقامات پرصَدَقہ و خَیْرات کرنے والوں کی تعریف وتوصیف بھی  فرمائی جیساکہ  پارہ 1، سورۂ