Book Name:Sadqy Kay Fwaeed

مُسَلمان  جو حُقُوقِ عامّہ کا لِحاظ رکھتے ہوئے اِخْلاص کے ساتھ قُرآن خوانی ،اِجْتماعِ ذِکْر و نَعْت اور سُنّتوں بھرے اِجْتماعات کے اِنْعِقاد پر خَرْچ کرتے ہیں،٭خُوش نَصِیْب ہیں وہ مُسَلمان  جو مَسَاجِد،جامعۃ المدینہ ،مدرسۃ المدینہ وغیرہ کی تَعْمِیْر و ترقّی اور روز مَرّہ کے اَخْراجات میں حِصّہ لیتے ہیں، ٭خُوش نَصِیْب ہیں وہ مُسَلمان  جودِینی طلبہ و طالِبات پر اپنا مال خَرْچ کرتے ہیں۔ اخلاص کے ساتھ اس طرح خرچ کرنے والوں کو اللہ پاک اپنے فَضْل سے دُگنا بلکہ اِس سے بھی زیادہ عطا فرمائے گا۔آئیے ہم بھی ہاتھوں ہاتھ نیّت کرتے ہیں کہ اللہ پاک کی رِضَا کے لئے نہ صرف خُوداپنے مدنی عَطِیّات دعوتِ اسلامی کو دیں گے،بلکہ دُوسروں کوبھی اس کی ترغیب دِلائیں گے۔اِنْ شَآءَ اللہ

میں سب دَولت رہِ حَق میں لُٹا دوں

شَہا ایسا مجھے جذبہ عَطا ہو!

عَطا کر دو مجھے وہ بھیک داتا

مِرے سارے قبیلے کا بھلا ہو

(وسائل بخشش مرمم، ص۳۱۶)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!قرآن و حدیث میں صَدَقہ و خیرات کرنے اور اللہ پاک کی راہ میں خرچ کرنے کے کئی فضائل آئے ہیں۔ راہِ خُدا میں خَرْچ کرنا،اِنْسان کی اپنی ذات  کیلئے بھی مُفید ہے، جو لوگ  دل کھول کر نیکی کے کاموں میں خرچ کرتے ہیں ،غریبوں محتاجوں کی مدد کرتے ہیں، اُن کے مال میں حیرت انگیز طور پر دن دُگنی اور رات چوگنی ترقّی و برکت  ہوتی چلی جاتی