Book Name:Sadqy Kay Fwaeed

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!اَمِیْرُالمؤمنین حَضرتِ سَیِّدُنا  عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہ کے شہزادے حضرت سَیِّدُنا عبداللہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ  اور حضرت سَیِّدُنا محمد بن سُوقہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا جذبَۂ سخاوت مرحبا! اے کاش! اللہ  پاک کی راہ میں صدقہ و خیرات کرنے والی ان عظیم ہستیوں کے صدقے ہمیں بھی صدقہ و خیرات کرنے کا جذبہ نصیب ہو جائے۔ راہِ خدا میں دیتے ہوئے شیطان یہ وسوسہ ڈالتا ہے کہ اگر میں نے ادھر پیسے دے دیئے تو گھر کا خرچ کیسے چلاؤں گا؟ اپنی ضرورتیں کیسے پوری ہوں گی؟ میرے گھر بار بال بچوں کے اَخْراجات کیسے چلیں گے؟یاد رکھئے! یہ سب شیطان کے وسوسے ہیں۔ صدقہ دینے سے مال کم نہیں ہوتا۔

 حضرت ابوکبشہ اَنْمارِی رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے روايت ہے کہ اُنہوں نے غیب بتانے والے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کو فرماتے سُنا کہ ایک بات کہ جس پر ميں قسم کھاتا ہوں، کسی بندے کا مال صَدَقہ کرنے سے کم نہيں ہوتا۔ (مرآۃ المناجيح ، ۷/۹۹)

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!سچی باتیں  بتانے والے آقا،غریبوں کی ڈَھارس بندھانے والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمان مرحبا!اخلاص سے دیا ہوا صدقہ کیسی کیسی برکتیں لاتا ہے؟ آئیے! اس کی کچھ حکایتیں سنتے ہیں:

خرچ کرو اللہ کریم عطا فرمائے گا

حضرت سَیِّدُنا قیس بن سَلْعْ انصاریرَضِیَ اللہُ عَنْہُ  فرماتے ہیں کہ ان کے  بھائیوں نے رَسُولُاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے ان کی شکایت (Complaint)کی کہ وہ فضول خرچی کرتے ہیں اور اِس مُعاملے میں بہت کُھلا ہاتھ ہے،رَسُولُاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اُن سے فرمایا: تمہارے بھائیوں کا کیا مسئلہ ہے، وہ