Book Name:Sadqy Kay Fwaeed

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!فرض روزوں کے ساتھ ساتھ نفل روزہ رکھنا بہت بڑی سعادت کی بات ہے، امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے مدنی انعامات میں نفل عبادات کا شوق دلاتے ہوئے ہر پیر شریف کو روزہ رکھنے کی ترغیب دلائی ہے اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ جامعۃ المدینہ کے طلبَۂ  کرام اوردیگر کثیر اسلامی بھائی،اسی طرح جامعات المدینہ للبنات کی طالبات و معلمات کے علاوہ کثیر اسلامی بہنیں بھی پیر شریف کانفل روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کرتی ہیں،آیئے نفل روزوں کی فضیلت پر دو (2) فرامینِ مصطفےٰ سنتے ہیں :

نفل روزوں کی فضیلت

.1فرمایا:اگر کوئی شخص ایک دن نفلی روزہ رکھے پھر اسے زمین بھر سونا بھی دے دیا جائے، تب بھی اس کا ثواب قیامت کے دن ہی پورا ہوگا۔( مجمع الزوائد ،کتاب الصیام ، باب فی فضل الصوم ،  ۳/۴۲۳، حدیث: ۵۰۹۲)

.2فرمایا:جس نے لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہُ کہا اور اسی پر اس کا خاتمہ ہوا تووہ جنّت میں داخل ہوگا اور جواللہ پاک کی رِضا چاہتے ہوئے کسی دن روزہ رکھے پھر اسی پر اس کا خاتمہ ہو جائے تو وہ جنت میں داخل ہوگا اور جواللہ  پاک کی رضا کے لئے صدقہ کرے اور اسی پر اس کا خاتمہ ہو تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔(مسند احمد بن حنبل، ۹ / ۹۰،حدیث : ۲۳۳۷۴)

      پىارے پىارے اسلامى بھائىو!رجب المرجب  کا مہینہ چل رہا ہے، اس مہینے میں بھی نفل روزے رکھنے کی بڑی برکتیں ہیں، لہٰذا یہ برکتیں و فضائل پانے کے لیے اس ماہ کے اکثر ایام روزوں سے گزارنے کی کوشش کیجئے۔ احادیثِ مُبارکہ میں رَجَب کے نَفل روزوں کے بہت سے