Book Name:Sadqy Kay Fwaeed

ہاتھوں ہاتھ صدقے کی برکت ظاہر ہوگئی !

امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   اپنی مایہ ناز تصنیف”فیضانِ سُنَّت “جلد اوّل کے صفحہ 513 پرنقل کرتے ہیں: اپنے دَور کے اَبدال حضرت سَیِّدُنا ابو جعفر بن خطّاب رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: میرے دروازے پر ایک سائل (یعنی مانگنے والے)نے صَدا لگائی، میں نے زوجہ محترمہ سے پُوچھا: تمہارے پاس کچھ ہے؟ جواب مِلا: چار(4) انڈے(Eggs) ہیں۔ میں نے کہا: سائل کو دے دو۔ اُنہوں نے تعمیل کی۔ سائل انڈے پاکر چلا گیا۔ ابھی تھوڑی دیر گُزری تھی کہ میرے پاس ایک دوست نے انڈوں سے بھری ہوئی ٹوکری(Basket)  بھیجی۔ میں نے گھر میں پُوچھا:اِس میں کُل کتنے انڈے ہیں؟ اُنہوں نے کہا:تیس(30)۔ میں نے کہا:تم نے تو فقیر کو چار (4) انڈے دئیے تھے، یہ تیس (30)کس حساب سے آئے!کہنے لگیں:تیس (30) انڈے سالِم ہیں اور دس (10) ٹُوٹے ہوئے۔(اس کی وجہ یہ تھی کہ ) سائل کو جو انڈے دِیئے گئے تھے، اُن میں تین (3) سالِم اور ایک ٹُوٹا ہوا تھا۔ رَبّ کریم  نے ہر ایک کے بدلے دس دس(10،10) عطا فرمائے۔ سالِم کے عِوَض سالِم اور ٹُوٹے ہوئے کے بدلے ٹُوٹے ہوئے۔(روض الریاحین، ص۱۵۱)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! بزرگانِ دِین کا کامل توکل اوراخلاص کے ساتھ سخاوت کرنے کا جذبہ مرحبا! اگرہم بھی صدقہ وخیرات کرنے  کا جذبہ بڑھانا چاہتے ہیں تو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہیں اورجس سے جتنا بن پڑے،اپنی دِیگرمصروفیات میں سے کچھ نہ کچھ وقت مدنی کاموں کے لئے ضرورنکالیں،ان مدنی کاموں میں شمولیت کی برکت سے ہم گناہوں سے بچے رہیں گے،آخرت کے لیے نیکیوں کا ذخیرہ جمع ہوتارہے گا،نیکی کی دعوت دینے والے  خوش نصیبوں