Book Name:Sadqy Kay Fwaeed

کاموں میں شامل کر سکتا ہوں؟

آئیے ایک بہت ہی آسان طریقہ آپ کی خدمت میں عرض کرتاہوں کہ جس کے ذریعے غریب سے غریب بھی،دعوتِ اسلامی کے مدنی عطیات میں اپنا حصہ شامل کرنے میں کامیاب ہو سکتا ہے،وہ کیا ہے؟”مدنی عطیات بکس(Madani Donation Box)“کے ذریعے مالی تعاون۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ”مجلس مدنی عطیات بکس“کی طرف سے ایک بکس کی ترکیب کی گئی ہے،یہ مدنی عطیات بکس دُکانوں،کارخانوں،مارکیٹوں،شاپنگ مالز،میڈیکل اسٹورز اور دفاتروغیرہ میں رکھنے کے ساتھ ساتھ گھروں میں بھی رکھا جاتا ہے،تا کہ ہم اپنی آسانی کے پیشِ نظرروزانہ کچھ نہ کچھ رقم اُس بکس میں ڈالتے جائیں،جو دُکاندار ہیں وہ اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ اپنے گاہکوں (Customers)پراِنفرادی کوشش کرکے انہیں بھی راہِ خدا میں مال خرچ کرنے کی ترغیب و فضائل بتاکراِنہیں بھی اپنا حصہ شامل کرنے کی ترکیب کریں تو مدینہ مدینہ۔

مشورۃً عرض ہے کہ ہم روزانہ کی ایک رقم مخصوص کر لیں مثلاً5روپے ہی سہی،پھر اس کے مطابق ہم روزانہ اپنا حصہ ڈالتے جائیں اورمجلس مدنی عطیات بکس کے طے شدہ طریقِ کار کے مطابق یہ مدنی عطیات جمع بھی کروا دیں۔جو دُکانوں وغیرہ پر بکس رکھا جاتا ہے،اس کو"مدنی عطیات بکس" اور جو گھروں میں بکس رکھا جا تا ہے،اُسے"گھریلو صدقہ بکس"کہتے ہیں۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

مَجْلسِ عُشْر و اطراف گاؤں

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! بدقسمتی سے آج کل علمِ دِین سے دُوری اور