Book Name:Sadqy Kay Fwaeed

و سنت کی مُفت تعلیم  حاصل کرتے ہیں ،جہاں پراُنہیں زیورِ قرآن و علمِ دین نیز شرعی اور  اخلاقی تربِیَت سے آراستہ کرنے کا خصوصیت کے ساتھ اہتمام کِیا جاتا ہے، تاکہ دَورِ طالبِ علمی سے فراغت کے بعد قوم کے یہ حقیقی مِعمار مُعاشرے کے بگاڑ کو سدھارنے میں اپنا کردار اَدا کرتے ہوئے، امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کے عطا کردہ  اس مدنی مقصد کے تحت زندگی گُزارنے والے بن جائیں کہ ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ اِنْ شَآءَ اللہ

یاد رکھئے!دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے یہ مدارِسُ المدینہ و جامعاتُ المدینہ دِینی فضلیت کے لحاظ سے بہت اہمیّت کے حامل ہیں،یہی وجہ ہے کہ اِن مدارِسُ المدینہ و جامعاتُ المدینہ کو قائم رکھنے کے لئے اِن پر مختلف اَخراجات کی مَد میں سالانہ کروڑوں نہیں اربوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں، لہٰذا آپ سے بھی عرض ہے کہ طَلبۂ علمِ دین کی دُعاؤں سے حِصّہ پانے،دعوتِ اسلامی کی ترقّی و بقا اور مدارِس المدینہ و جامعات المدینہ کے نظام کو مضبوط سے مضبوط تَر بنانےکے لئے اپنی زکوٰۃ، فطرات ،صَدَقات و خَیْرات، نفلی عطیات اور عُشْر وغیرہ کے ذریعے نہ صرف خُود تعاوُن فرمائیے بلکہ اپنے عزیزوں،پڑوسیوں اور دوست اَحباب پر انفرادی کوشش کرکے اُنہیں بھی اِس کی ترغیب دِلائیے،ہمارے لَب ہِلالینےاورہماری اِنفرادی کوشش سے اگر کسی کا مدنی ذہن بن گیا اور اُس نے  اپنی زکوٰۃ،فطرات، صَدَقات و خَیْرات،نفلی عطیّات یا عُشْر وغیرہ دعوتِ اسلامی کومدنی کاموں کے لیے دے دئیے تو یہ ہمارے لئے بھی ثوابِ جاریہ کا ذریعہ بن جائے گا ۔

پىارے پىارے اسلامى بھائىو! اَلْحَمْدُلِلّٰہہزاروں عاشقانِ رسول،مختلف انداز سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے لیے مالی معاونت کی سعادت حاصل کرتے رہتے ہیں،ہو سکتا ہے کہ ہم میں سے کسی کے ذہن میں سوال آئے کہ میں کس طرح اپنا حصہ دعوتِ اسلامی کے مدنی