Book Name:Sadqy Kay Fwaeed

میں ہماراشُمارہوگا،اچھی صحبت مُیسّر آئے گی،ہرعاشقِ رسول کے لئےدعوتِ اسلامی کے مدنی کام کرنے کے بہت آسان مواقع ہیں،اگر اب بھی ہم عملی طورپرمدنی کاموں میں شامل نہ ہوسکیں توشایدکئی نیکیوں سے محرومی ہوسکتی ہے۔ اس عظیم مدنی مقصد’’مجھے اپنی اورساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے‘‘کوپانے کے لیے بھرپور کوشش کریں،نیکی کے کاموں میں ایک دُوسرے کا ساتھ دیں۔

پیر شریف کا روزہ اورمدنی انعامات پر عمل کے فوائد

اپنی اصلاح کی کوشش کے لئے مدنی انعامات پر عمل اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے لئے  مدنی قافلوں میں سفر کو اپنا معمول بنا لینا چاہئے ۔٭اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مَدَنی اِنعامات،عمل کا جذبہ بڑھانے اور گناہوں سے پیچھا چُھڑانے کا بہترین نُسْخَہ ہیں،٭ مَدَنی اِنعامات پر عمل کرنے والوں سے اَمیرِ اَہلسُنّت،بانیِ دعوتِ اسلامیدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   بہت خوش ہوتے اور اُنہیں دُعاؤں سے نوازتے ہیں٭ مَدَنی اِنعامات پر عمل کی بَرَکت سے خَوْفِ خُدا و عشقِ مُصْطَفٰے کی لازوال دَوْلت ہاتھ آتی ہے٭مَدَنی اِنعامات کا یہ عظیم تحفہGift))بزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی یاددِلاتا ہے،٭ مَدَنی اِنعامات بُزرْگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے نَقشِ قَدَم پر چلتے ہوئے فِکرِ مدینہ یعنی اپنے اَعمال کا مُحَاسَبَہ کرنے کا بہترین  ذَرِیْعَہ ہے۔انہی مدنی انعامات میں سے مدنی انعام نمبر 58 ہے،کیا آپ نے اس ہفتے پیر شریف (یا رہ جانے کی صور ت میں کسی بھی دن)کا روزہ رکھا؟نیز اس ہفتے کم از کم ایک دن کھانے میں جَو شریف کی روٹی تناول فرمائی ؟