Book Name:Akhirat Ki Tyari Ka Andaz Kasay Hona Chahiya

اس پُر فتن دَور میں  اچھی صحبت پانے کا ایک ذریعہ  دعوتِ اسلامی کا مشکبار مدنی ماحول بھی ہے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اس  مدنی ماحول  میں عاشقانِ رسول کی صحبت سے بہت سے بگڑے ہوئے لوگوں کی اصلاح  کا سامان ہوچکا ہے اور توبہ  کے بعداس مدنی مقصدکے تحت زندگی بسرکررہے ہیں ”مجھے اپنی اورساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ اِنْ شَآءَ اللہلہٰذاہم سب  بھی اس مدنی مقصد پرعمل کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوت ِ اسلامی  کم و پیش 107 شُعْبہ جات میں مدنی کاموں کی دُھومیں مچانے میں مصروفِ عمل ہے ،اِنہی میں سے  ایک شعبہ ’’مجلس تاجران ‘‘بھی ہے،تِجارت ایک ایسا شُعْبہ ہے جو ہر ملک میں رِیڑھ کی ہڈی کی حَیثیَّت رکھتا ہے، بلکہ کئی ملکوں کی مَعِیْشت کا اِنْحِصار و مَدار ہی تِجارت پر ہے، مگر بدقسمتی سے علمِ دِین سے دُوری کی وجہ سے آج مسلمانوں کی ایک تعدادتجارت کے اسلامی سنہری اُصُولوں کی معلومات اوران  پرعمل کرنے سے بہت دُور ہے۔چُنانچہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک مجلس بنام ’’مجلسِ تاجران‘‘  کا قِیام عمل میں آیا، جس کا کام شُعبہ تِجارت سے مُنْسلک لوگوں کو تجارت کے مُتَعَلِّق اسلامی تعلیمات بتانا، ان میں نیکی کی دعوت کو عام کرنا اور انہیں دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سے وابستہ کرتے ہوئے، مدَنی مقصد کے حُصُول اور بازاروں/مارکیٹوں/پلازوں میں مَدَنی ماحول بنانے کیلئے مسجدیا کسی بھی مُناسِب مَقام پر مدنی درس وغیرہ دینے کااِہْتمام کرناہے، جسے چوک دَرْس کہا جاتا ہے۔چوک درس کے علاوہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذریعے تجارت سے وابستہ عاشقانِ رسول کو ان کے وقت کی سہولت کے مطابق قرآنِ کریم دُرست پڑھنا سکھایا جاتاہے،مدنی چینل پر باقاعدہ سلسلہ’’اَحْکامِ تِجارت‘‘بھی ہوتاہے جس میں دارالافتاء اہلسنّت کے  مُفتی صاحب پوچھے گئے سوالات کے جوابات قرآن و حدیث کی روشنی میں عنایت فرماتے ہیں،الغرض تِجارت (Trade) کو صحیح معنیٰ