Book Name:Rizq Main Tangi Kay Asbab

ہے،چنانچہ

رِزْق کی ناشکری زوالِ رِزْق کا سبب ہوسکتی ہے

” تفسیر صِراطُ الجنان“جلد3 صفحہ نمبر543پر ہے:جب مسلمان اللہ پاک  کی ناشکری کرتے،یادِ خدا سے غفلت کو اپنا شعار(طریقہ)بنا لیتے اور اپنی نفسانی خواہشات کی تکمیل(یعنی ان کوپورا کرنے)میں مصروف ہوجاتے ہیں اور اپنے بُرے اعمال کی کثرت کی وجہ سے خُود کو اللہ پاک کی نعمتوں کا نااہل ثابت کردیتے ہیں تو اللہ پاک ان سے اپنی دی ہوئی نعمتیں واپس لے لیتا ہے۔(تفسیرصراطُ الجنان، ۳/۵۴۳)

پارہ 13سورۂ ابراہیم کی آیت نمبر7 میں اللہ پاک نے شکرکی اہمیت اور ناشکری کےوبال کو واضح کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:

لَىٕنْ شَكَرْتُمْ لَاَزِیْدَنَّكُمْ وَ لَىٕنْ كَفَرْتُمْ اِنَّ عَذَابِیْ لَشَدِیْدٌ(۷) (پ۱۳،ابراہیم:۷)   

تَرْجَمَۂ کنز العرفان:اگرتم میرا شکر ادا کرو گےتو میں تمہیں اور زیادہ عطا کروں گااور اگر تم ناشکری کرو گے تو میرا عذاب سخت ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

رِزْق  کی بے  قدری کا حال اور اس کا وبال

          شیخ ِطریقت،امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابو بلال محمدالیاس عطار قادری رَضَوی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہموجودہ دور میں انتہائی بے دردی کےساتھ کی جانے والی رِزْق کی ناقدری اور بے حُرمتی پر افسوس اور کُڑہن کااظہارکرتےہوئےارشادفرماتے ہیں:آج کل رِزْق کی بے قَدری اور بے حُرمتی سے کون سا گھرخالی ہے، بنگلے میں رہنے والے اَرَبْ پَتی سے لےکرجھونپڑی میں رہنے والامزدورتک